Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زکواۃ کے نظام میں شفافیت کیلئے زکواۃ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ سماجی بہبود، زکوٰۃ وعشر نے صوبے میں تقسیم زکوٰۃ کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا باقاعدہ طور پر آغاز کردیا۔مستحقین کو اب کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے منتخب کیا جائیگا۔ منجیمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے اگاہی فراہم کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے مختلف اضلاع کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹیز کے چیئرمین، ضلعی زکوٰۃ آفیسرز، کمپیوٹر آپریٹرز اور اڈٹ آفیسرز کی باقاعدہ طور پر تربیت شروع کردی گئی۔ پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کے زکوٰۃ کمیٹیز کو تربیت دی جارہی ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو مستحقین کی جانچ پڑتال کرنے اور ڈیٹا انٹری کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ نئے نظام کو کامیاب بنائیں، انہوں نے متعلقہ حکام اور ضلعی زکوٰۃ کمیٹیز پر زور دیا کہ و ہ مستحقین کو ان کا حق پہنچائیں تاکہ لوگوں کا محکمہ پر اعتماد بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ منجیمنٹ انفارمیشن سسٹم میں آنے والے تمام تر مسائل کو حل کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب میں کونسل چئیرمین انجنئیر عمر فاروق نے منجیمنٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال بنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر زکوٰۃ کے نظام میں شفافیت لائی جائیگی اور حق دار کو حق پہنچایا جائیگا۔


شیئر کریں: