Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام طلباء وطالبات پر لازم ہوگا کہ گھروں سے ہی کپڑے کا ماسک پہن کرآئینگے۔۔وزیرتعلیم

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی تمام طلباء و طالبات پر یہ لازم ہوگا کہ وہ گھروں سے ہی کپڑے کا ماسک پہن کر آئیں گے۔ جبکہ سکولوں کی تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور انتظامیہ بھی اپنی طرف سے کپڑے کے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے۔اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ساتھ ہی بچوں کے ہاتھ دھونے کے لئے صابن کا موجود ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ بیمار بچوں کو سکول نہ بھیجیں اور اگر سکول میں کوئی بچہ بیمار پایا گیا یا اس میں کرونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اس کو فی الفور گھر بھیجا جائے گا اور اسے مکمل آرام کا موقع دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں میں پی ٹی سی فنڈ، سپورٹس فنڈ، پور فنڈ اور میڈیکل فنڈ سے کرونا کے خلاف استعمال ہونے والی چیزوں کی خریداری کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ سکولوں میں جاکر تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور بچوں و بچیوں کے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے لیے حکومتی احکامات کے مد نظر محکمہ تعلیم کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40009