Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت بہترین اورنمایاں خدمات انجام دینےوالےافسران میں ایوارڈ تقسیم

شیئر کریں:


اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ کمیونٹی ڈرون لوکل ڈیویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پروگرام صوبائی حکومت کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے جو یورپین یونین (EU) کے مالی اور تکنیکی تعاون سے صوبے کے 13 اضلاع میں نہایت کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 5602 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے جس کی مالیت 6 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ ان منصوبوں میں 1 ہزار سے زائد سکیمیں صرف خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے زِیر انتظام منصوبوں سے پورے صوبے میں 45 لاکھ سے زیادہ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے بلدیات نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب سے کیا۔تقریب کی با ضابطہ کاروائی سے قبل معاون خصوصی کامران خان بنگش اور یورپین یونین (EU) کی پاکستان میں سفیر آندرولا کمینارا کے مابین خصوصی ملاقات ہوئی۔ کامران خان بنگش نے سی ڈی ایل ڈی پروگرا م کے دائرہ کار کو صوبے کے باقی حصوں خصوصاََ نئے ضم شدہ اضلاع تک بڑھانے کے حکومتی موقف کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سی ڈی ایل ڈی پروگرام کو صوبے کے دیگر اضلاع تک فوری توسیع دینا چاہتی ہے۔ خاص طور پر صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع اس پروگرام سے کافی مستفید ہوسکتے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کی ترقیاتی ضرورتوں کو موئژ طریقے سے فوری پورا کیا جاسکے۔ کامران خان بنگش نے مزید کہا کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام کو پورے صوبے تک توسیع دینے کے لئے صوبائی حکومت کو یورپین یونین (EU) کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد تقریب کی باقاعدہ رسمی کاروائی ہوئی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت اعلیٰ خدمات انجام دینے والوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور اعزازی شیلڈز تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ یورپین یونین (EU) کے ٹیم ممبران اور سنیئر سرکاری حکام کو بھی تعریفی سرٹیفیکیٹ اور اعزازی شیلڈزدئے گئیں۔جن میں ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال نوید احمد اورکمشنرزملاکنڈ بھی شامل تھے۔ تقریب میں خاص طور پر اُن تمام افراد اور اداروں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے گزشتہ سال (20-2019)کے دوران سی ڈی ایل ڈی پروگرام کی انجام دہی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے یورپین یونین (EU) کے پاکستانی وفد کی جانب سے 10 لاکھ یورو کے اثاثے باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کے حوالہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اس تعاون سے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کو مزید ترقی اور ترویج ملے گی۔تقریب میں سی ای او ایس آرایس پی شہزادہ مسعود الملک ودیگر حکام بھی موجود تھے۔

10 09 2020 KP Special Assistant to CM on Information Local Govt 4
cdld award ceremony isb kamran bangash

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40004