Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں یومِ دفاع کا دن مادرِ وطن سے وفا کے عہد کے ساتھ منایا گیا

شیئر کریں:

 بونی(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) اور آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ اپر چترال کی ذیر نگرانی یومِ دفاع کے حوالے ایک پروگرام بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں 1965 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
 06 ستمبر 1965 کا دن جب افواجِ پاکستان نے بھارت کا لاھور پر قبضہ کرنے کا ناپاک خواب  چکنا چور کردیا تھا۔


” اپنی مسلح افواج اور قانون ناقذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں’ جن کی بہادری کی وجہ سے پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا” مہانِ خصوصی شاہ سعود، ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔  پاکستان ائر فورس کے سابق پائلٹ اور ہندوکش ہایٹس کے مالک شجاع الملک نے ٹیلیفونیک خطاب کے ذریعے یومِ دفاع کے دن سے جڑی اپنی یادیں شراکا سے بانٹے۔ ان کا کہنا تھا بحثیت ایک جونئر پائلٹ آفیسر سیالکورٹ سیکٹر میں وہ اور انکی ٹیم نے دس دن تک دشمن سے مقابلہ کیا اور اپنے مورچے پر فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ 


یاد رہے سیالکورٹ سیکٹر لاھور کے بعد دوسرا انتہاہی اھم اور خطرناک پوائنٹ تھا۔ 
پروگرام میں اسماعیلی گرلز گائڈز وا بوائز سکاوٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  جبکہ آس پاس کے لوگوں نے بھی اپنی شرکت یقینی بنائی۔
اسٹیج کی تمام تر ذمہ داریاں اسماعیلی گرلز گائڈز اور بوائز سکاوٹ نے سر انجام دئیے۔ 
 پروگرام کو اعزازی طور پر کورونا کو شکست دینے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص علیم عبدلعزیز (بونی) کے نام رکھا گیا کہ جب ارادے مضبوط ہو اور ایمان اللّہ تعالی پر کامل ہو تو دشمن چاہے کتنا بڑا اور سفاک کیوں نہ ہو آپ کو کبھی شکست نہیں دے سکے گی۔ اور یہ ہی پاک فوج کا عزم بھی ہے۔

ismaili volunteers defence day upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39906