Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے کیلئے ترک کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حاصل،معاہدے پر دستخط

شیئر کریں:

300میگاواٹ منصوبے کو ترک کمپنی 7سالوں میں مکمل کرے گی،سالانہ15ارب آمدن متوقع
منصوبہ صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،مشیر توانائی حمایت اللہ خان کامعاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخواحکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغازکرے گی۔اس سلسلے میں ترک کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حال کرلی گئی ہیں جومنصوبے کوآئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کرے گی۔منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو 15ارب روپے سالانہ آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے لئے پشاورکے مقامی ہوٹل میں معاہدے پردستخط کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقدہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مشیرتوانائی حمایت اللہ خان تھے۔تقریب میں سیکرٹری توانائی محمد زبیر خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورجنرل منیجر(ہائیڈل) انجینئرزاہد اخترصابری نے بھی شرکت کی۔مینجمنٹ کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے لئے حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئرواجد نوازخان اورترک کنسلٹنٹ کمپنیDolsarکے چیف نے معاہدے پر دستخط کئے۔ترک کمپنیDolsar پاکستان کی مقامی کمپنیوں AGES Consultants،BAK، TLC،Electra Consultant،C-ivکے ساتھ جائنٹ ونچرکے ذریعے منصوبے کو مکمل کرے گی۔ یہ منصوبہ755ملین ڈالرز(87ارب روپے(کی خطیررقم سے مکمل کیا جائے گاجس میں 80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے صوبے کے سب سے بڑے توانائی کے منصوبے کو شروع کرنے کوموجودہ صوبائی حکومت کا بڑاکارنامہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ صوبے کی معیشت کے استحکام،توانائی کے بحران کے خاتمے اورروزگارکے مواقع پیداکرنے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ صوبے میں ویلنگ ماڈل کے ذریعے اس منصوبے سے پیداہوانے والی بجلی کوسستے داموں صنعتی شعبے کو فروخت کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل سے صوبے کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ودیگر شخصیات کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔

pedo mou sign 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39797