Chitral Times

May 28, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنیا بھرکی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،عبد الولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی بھی شامل

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) سال 2021 کیلئے عالمی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔93ممالک کی 1500 بہترین یونیورسٹیوں کواس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں بھی رینکنگ میں شامل ہیں۔

رینکنگ میں آکسفورڈ،اسٹینڈ فورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں جگہ نہ بنا پائی البتہ 600 بہترین یونیورسٹیوں میں عبدالولی خان اور قائداعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کامسیٹس،ایگریکلچریونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بھی فہرست میں موجودہے۔یونیورسٹی آف پشاور، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراوریوای ٹی لاہورکیعلاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،پیرمہرعلی شاہ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی،پنجاب یونیورسٹی لاہوراور سرگودھا یونیورسٹی بھی 1500 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں۔یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینمل سائنسز بھی اسی فہرست کا حصہ ہے۔

رینکنگ کے لیے مختلف جامعات کی ایک کروڑ 30 لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔(سماٹی وی )۔


شیئر کریں: