Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعرات سے بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کی پیشنگوئی

شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) بدھ کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ،راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
جمعرات کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی / وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):
پنجاب: جھنگ 91 ، جوہرآباد 54 ، نور پور تھل 52 ، اسلام آباد (ائیرپورٹ 45 ، گولڑہ 44 ، سید پور 29 ، زیرو پوائنٹ 13 ، بوکرا 19) ، اٹک 32 ، مری 24 ، خانیوال 20 ، راولپنڈی (شمس آباد 21 ، چکلالہ 13) ، چکوال 19 ، فیصل آباد 15 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 14 ، بھکر 13 ، بہاولنگر 10 ، سرگودھا 08 ، حافظ آباد 02 ، ملتان 01 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 86 ، بالاکوٹ 79 ، پٹن 64 ، کاکول 62 ، چیراٹ 53 ، کالام 44 ، سیدو شریف 24 ، دیر (بالائی 18 ، زیریں 07) ، تخت بائی 13 ، پشاور (سٹی 08) ، میرکھانی ، ڈی آئی خان 08 ، دروش 02 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 87 ، ایئرپورٹ 25) ، گڑھی دوپٹہ 07 ، گلگت بلتستان: چلاس 13 ، گوپس ، بگروٹ 03 ، گلگت اور استور میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 ،سبی اوردالبندین میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
pdma letter malakand

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39719