Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے این پی کی حکومت میں 22 ارب خرچ ہوئےمگرموجودہ حکومت نے چترال کو کچھ نہیں دیا۔۔عید الحسین

شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی صدر کی ہدایت پر اے این پی چترال کے ضلعی کابینہ صوبائی اجلاس کے لئے پشاور کی طرف جاتے ہوئے راستے میں دروش اور ایون کے مقام پران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دروش کے جلسے میں ضلعی صدرالحاج عیدالحسین نے دروش میں پینے کا پانی’ ہسپتال اور گروانڈ کے اوپر بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے چترال اور خصوصاٙٙ دروش کے عوام کو کوئی سہولت نہیں دے سکی اور مسائل کا انبار لگتا جا رہا ہے۔اے این پی کی حکومت نے چترال میں 22 ارپ کے پراجیکٹ کرائے اور چترال کے عوام نے بدلے میں کچھ نہیں دیا۔سکولز’کالجزز’ یونیورسٹیز ‘روڈز اور دیگر کئی اہم پروجیکٹس اے این پی کی طرف سے چترال کے عوام کے لئے تحفے میں شامل تھے اور اس کے بعد چترال کو موجودہ حکومت نے نظر انداز کیا۔

صدر نے مزید کہا کہ عوام چترال نے ہمیں ووٹ دینے کی بجائے دوسرے لوگوں کو ووٹ دیا کیا اُن لوگوں نے آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی؟آخر میں ضلعی صدر نے دروش اور ایون کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ آنے والا دور اے این پی کا ہے اور آپ کے ہی ذریعے ہم عوام کی خدمت کرینگے۔اس موقع پر تحصیل دروش کے سابق صدر بابو محمد عالم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

apn chitral drosh2
apn chitral drosh

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39712