Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام سرکاری ادارے شہریوں کو درکار معلومات مقررہ وقت کے اندر فراہم کرنیکے پابند ہیں ۔جدون

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کمشن کے چیف کمشنر ساجد خان جدون نے واضح کیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے تحت کسی بھی سرکاری ادارے کے مالی معاملات اور انتظامی و دیگر امور سے متعلق کسی بھی شہری کو درکار حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اورضلعی سطح پر تمام سرکاری محکموں اور دفاتر کے نامزد کردہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر شہریوں کو درکار معلومات مقررہ وقت کے اندر فراہم کرنے کے پابند ہیں بصورت دیگر متعلقہ افسر کے خلاف جرمانہ سمیت دیگر قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں آر ٹی آئی ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق ضلعی محکموں کے لئے منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخوا ساجد خان جدون کی زیر صدارت تر بیتی ورکشاپ میں کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخوا ریاض خان داؤد زئی،ڈپٹی کمشنرہر ی پورند یم نا صر اور تمام محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ میں پی آئی اوز کو مذکورہ قانون کی افادیت اور اس کے تحت عام شہریوں کو پبلک باڈیز سے متعلق درکار معلومات کے حصول،شہریوں کی گزارشات اور مقررہ مدت میں درکار معلومات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کا نفاذ صوبے میں 18 اگست 2013 کو ہوا جس کی رو سے شہری اب سرکاری محکموں اور پبلک باڈیز سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں تربیتی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف کمشنر ساجد خان جدون نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ سے اب تمام پبلک باڈیز میں شہریوں سے متعلق کسی بھی انفارمیشن کوچھپانا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ پبلک کے زمرے میں وہ تمام ادارے یامحکمے آتے ہیں جو پبلک فنڈ استعمال کرتے ہیں اور ان کے پاس تمام معلومات پبلک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے پی آئی اوز پر زور دیا کہ وہ اپنے محکمہ جات میں اس ایکٹ کے ذریعے شہریوں کو درکار معلومات وقت پر فراہم کیا کریں جس سے نہ صرف سرکاری ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ گڈ گورنس،شفافیت،عوام کو اداروں کی جوابدہی میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد تمام پبلک باڈیز کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی طرح کی لیت ولعل کے نتیجے میں ایکٹ کے تحت ذمہ دار وں کیخلاف قانونی کاروائی اور جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے بنیادی مقاصد میں کرپشن کا خاتمہ،طرز حکمرانی کی بہتری،سرکاری حکام اور اہلکاروں کو جوابدہ بنانا،شہریوں اور ریاست کے مابین اعتماد پیدا کر نا،شہریوں کو باوقار بنانااور گورننس کے عمل میں شہریوں کے اشتراک کو یقینی بنانے جیسے عوامل شامل ہیں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں کمشنر آر ٹی آئی ریاض خان داؤدزئی نے ایکٹ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر چیف کمشنر ساجد خان جدون نے تربیتی ورکشاپ کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنرہر ی پور ندیم نا صر کوشیلڈ بھی پیش کی ڈپٹی کمشنر ہر ی پورنے پی آئی اوز پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی گزارشات پر درکار معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں مذکورہ قانون محکمہ جات میں گڈ گورننس،احتساب اور شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Chief Commissioner RTI jadon 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39702