Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ڈ یویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام چترال کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا‘عبداللطیف

شیئر کریں:

اقلیتی امور کے معاون خصوصی وزیر زادہ ہ چترال کے لئے تن تنہا دن رات محنت کر رہے ہیں


چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)چترال ڈ یویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام چترال کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا‘صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان نے چترال کی ترقی کے حوالے سے ایک اور وعدے کی تکمیل کر کے چترالی عوام کے دل جیت لئے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنماء عبداللطیف نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اب تک چترالی قوم کو صرف ترقی کے نام پر لولی پاپ دی ہے تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں آکر چترالی قوم کی ترقی کے لئے ٹھوس اور دور رس اقدامات اٹھائے۔ جس میں چترال بونی شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ، کی تعمیر کے علاوہ چترال میں سیاحت اور کھیلوں کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے۔ جن کی تکمیل سے چترالی قوم ترقی کی دوڑ میں دوسرے علاقوں سے آگے نکل جائیگی۔ انہوں نے اس حوالے سے اقلیتی امور کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ مذہب کے نام پر ووٹ لینے و الے پریس کانفرنس کے سواء کسی کام کے قابل نہیں اور چترال کی ترقی کے لئے وزیر زادہ تن تنہا دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے چترال کو اب تک اپنے حلقہ انتخاب سے بھی بڑھ کر اہمیت دی ہے اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ آنے والے تین سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت کے منصوبوں کے تکمیل کے بعد چترالی قوم خدمت گاروں اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے والوں کے درمیان واضح فرق محسوس کریگی اور پی ٹی آئی کو ملک کی دوسرے علاقوں کی طرح تحریک انصاف خدمت کاموقع دیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39696