Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ 5ستمبر سے شروع ہوگا، ڈی ایف اے چترال لوئر

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال (لوئر) نے 5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے کا اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں چترال کے رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست حسین احمد نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد اور کلب رجسٹریشن کی اپڈیشن کے بارے میں حتمی مشاورت کرینگے اور اس بابت فیصلہ کیا جائیگا، انہوں نے کلبوں پر زور دیا کہ ڈی ایف اے کلبوں کی نمائندہ ادارہ ہے اسلئے کلب اسکے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے پانچ سالوں سے چترال میں ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ منعقد نہیں کیا گیا ہے اور اس سال کورونا کی وجہ سے چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، اس صورتحال میں نوجوان کھلاڑی اور شائقین فٹ بال کی شدید خواہش ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایف اے چترال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کریگا اور اس ٹورنمنٹ میں 20کلب حصہ لینگے۔ اجلاس میں ڈی ایف اے کے ووٹنگ رائٹ کے حصول کیلئے کوششیں کرنے پر سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39676