Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت محکمہ ایجوکیشن میں سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کے حوالے اجلاس

شیئر کریں:

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ظریف المعانی، ڈائریکٹر ای ایس آر یو اور دیگر افسران نے شرکت۔
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اس پروگرام کو اسی مہینہ شروع کرایا جائے اور ضروری نہیں کہ سکولوں کو سیکنڈ شفٹ میں اپ گریڈ کروایا جائے اگر پرائمری، مڈل یا ہائی جس لیول کے طلباء کی تعداد زیادہ ہو سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کو اسی لیول پر اپ گریڈ کرایا جائے اور اگر زیادہ طلباء اگلے لیول کے ہوں تو پھر اگلے لیول پر اپ گریڈ کر دیا جائے۔انھوں نے حکام کو ہدایت جاری کیں کہ سیکنڈ شفٹ پروگرام کی باقاعدہ سمری بنا کر منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں فوراً پیش کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ کے لیے منتخب شدہ سکولوں کی لسٹ کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ سیکنڈ شفٹ کے لئے منتخب سکولوں میں اگر کمی بیشی کی ضرورت ہو تو کابینہ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔اکبر ایوب خان نے مزیدہدایت جاری کیں کہ سیکنڈ شفٹ سکولز اپ گریڈیشن کے تحت بوائز سکولز اور گرلز سکولز الگ الگ اپ گریڈ ہونگے اور بوائز سکولز صرف لڑکوں کے لئے جبکہ گرلز سکولز صرف لڑکیوں کے لیے اپ گریڈ ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے والدین اور علاقہ عمائدین پر زور دیاکہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

خیبرپختونخواحکومت نے قانون سازی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، انسداد منشیات مقدموں کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم، مردان اور پشاور میں ایکٹ کے تحت پہلے دو مقدمے درج، منشیات کا سد باب حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے: غزن جمال


پشاور (چترال ٹائمز رپوررٹ) خیبرپختونخوا،ملک کا پہلا صوبہ بن گیا جس نے انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ پاس کراکے صوبے میں انسداد منشیات کیلئے صوبائی سطح پر قانون سازی کرلی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے ایکسائزو ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غزن جمال نے کہا ہے کہ قانون کے تحت صوبے میں پہلی بار منشیات کے تحت بننے والی جائیداد اور آنے والے آمدن کو بحق سرکار ضبط کیا جاسکے گا اور منشیات کا گھناوٗنا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ آئس کے سدباب کیلئے الگ دفعات رکھی گئی ہیں۔ غزن جمال کے مطابق افیون کاشت کرنے والوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور افیون کے ادویہ سازی کیلئے لائسنس کا اجرا بھی اسی قانون کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول فیاض علی شاہ نے ایکٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت صوبے میں پانچ ریجنل ایکسائز پولیس سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا جس کیلئے ایکسائز پولیس کے اہلکاروں کو پولیس تفتیشی سکول میں تربیت دی گئی ہے اور اب ایکسائز اہلکار انسداد منشیات کے تمام مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشنز میں درج کرکے ان کی خود تفتیش کرسکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے مقدمات نمٹانے کیلئے سپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اور اس مد میں پشاور اور سوات میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ فیاض علی شاہ کے مطابق پشاور اور سوات میں دو سپیشل کورٹس کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور پشاور اور مردان ایکسائز پولیس سٹیشن میں دو مقدمے درج بھی کئے جاچکے ہیں۔ صوبے میں نارکوٹکس مقدمات کی شنوائی اب ان سپیشل کورٹس میں ہی ہوگی۔ایکسائز پشاور پولیس سٹیشن میں دو کلو آٹھ سو گرام ہیروئین، ایک کلو گرام چرس کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشن ایس ایچ او عاکف نواز نے درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل ایکسائز پولیس، انسداد منشیات کے مقدمات متعلقہ پولیس سٹیشنز میں درج کرتی تھی جس میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا تھا جو کہ اس قانون کے پاس ہونے سے کافی حد تک حل ہوجائیں گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39646