Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ “خاتم النبین”کے الفاظ لکھنےاورپڑھنے سے متعلق قرارداد منظور

شیئر کریں:

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ “خاتم النبین”کے الفاظ لکھنے اور پڑھنے سے متعلق ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔یہ قرارداد محمود جان ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اوراراکین صوبائی اسمبلی عنایت اللہ، صاحبزادہ ثناء اللہ، وقار احمد خان، مس نگہت یاسمین اورکزئی، مس ریحانہ اسماعیل، مس نعیمہ کشور خان، مس حمیرا خاتون اور مس صوبیہ شاہد نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ:۔


“چونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان میں بھی مسلمان کی تعریف یہ کی گئی کہ جونبی آخرا لزمان حضرت محمدﷺ کو آخری نبی اور رسول مانتا ہو۔ لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ یہ لازمی قرار دے کہ نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ تمام سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں استعمال کرنا لازمی قرار دے تاکہ اس حوالے سے تمام سازشیں ختم ہوں اور ختم نبوتﷺ کا مسئلہ حکومت کی سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں مستقل طور پرحل ہو جائے”۔
محکمہ اوقاف،حج و مذہبی اور اقلیتی امور نے تمام انتظامی سیکرٹریز، آئی جی پی خیبر پختونخوا تمام ملحقہ محکموں کے سربراہان صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اورتمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ قرارداد پر قانون کے تحت فوری ضروری اقدامات کریں۔


شیئر کریں: