Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صارف عدالت نے چترال میں غیر معیاری، مضر صحت چپس اور کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کردی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری اور مضرصحت چپس اور کولڈ ڈرنکس کے خلاف تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال بازار کے دوکانداروں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کنزیومر کورٹ چترال سے ان غیر معیاری چپسوں پر پابندی عائد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال میں موجود غیر معیاری چپس اور کولڈ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں کے خلاف 15 اگست کو شکایت جمع کی جس پر کنزیومر کورٹ کی جانب سے کمپنی مالکان سے رابطہ کیا گیا مگر ان کمپنیوں مالکان حکومت پاکستان کے کسی منظور شدہ لیبارٹری ٹسٹ رپورٹ وغیر ہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔کیزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیانئے میں کہا کیا گیا ہے کہ مکمل جانج پڑتال اور لیبارٹری ٹسٹ کے بغیر کوئی بھی غیر معیاری چپس یا کولڈ ڈرنکس چترال لانا ایک جرم عوام دشمنی اور بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلوال تصور کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اپر لوئر دونوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر معیاری ناقص مضر صحت پراڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کے اشیاء کی چترال داخلے پر پابندی لگائی جائے۔اور پہلے سے موجود چپس کولڈ ڈرنکس فلفور تلف کیا جائے۔لواری ٹنل میں موجود زمہ دار افراد کو بھی آگاہ کیا جائے کہ ان مضر صحت اشیاء کی مکمل جانج پڑتال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔دوکاندار حضرات کو بھی آگاہ کیاگیا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی خریدو فروخت ترک کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے۔یاد رہے کہ ان غیر معیاری چپسس کی وجہ سے چترال کے غریب دوکانداروں کو روزانہ جرمانہ کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب دوکانداروں کافی نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

dc letter against chips
shabir chitral bazar solarization 1 1

شیئر کریں: