Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کرائم کے حوالے ڈی پی او کے زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اجلاس

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) DPOآفس لوئر چترال میں کرائم کے حوالے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز و انوسٹی گیشن افسران اور محرران نے شرکت کی۔
میٹنگ کی صدارت DPO لوئر چترال عبد الحی خان (PSP) نے کی، جس میں علاقہ میں کرائم کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی، DPOچترال نے تمام ایس ایچ اوزسے علاقے کو درپیش مسائل سے خو د کو آگاہ کیا۔ ایس ایچ اوزنے کرائم کے حوالے سے اپنے اپنے رپورٹس پیش کئے، منشیات کے خلاف کاروائی، مفروران کی گرفتاری کا جائزہ لیاگیا۔
DPOچترال نے افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمارے لئے سب سے اہم مظلوم ہے اور ان کی رپورٹوں پر داد رسی اور ملزمان کو شواہد کے ساتھ عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کارکردگی دیکھانے والے ایس ایچ اوزکی داد رسی کی گئی۔ اس طرح سستی دیکھانے والے ایس ایچ اوزکو وارننگ دی گئی۔ جرائم کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کئے گئے اور کہا کہ عوام کی سہولیات کو پیش نظررکھتے ہوئے تما م افسران اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاہم چترال پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے DPOلوئر چترال نے مذید اس میں نکھار لانے کی ترغیب دی اور معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ہدایت کی۔

dpo chitral crime meeting 1

شیئر کریں: