Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائےمعدنیا ت عارف احمدزئی کا دورہ چترال

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی معدنیات، معدنی وسائل اور کان کنی سے متعلقہ امور کے حوالے سے چترال کا دورہ کیا انہوں نے چترال میں محکمہ معدنیات کے حکام سے ملاقات کی جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے معاون خصوصی کو چترال میں معدنیات و معدنی وسائل پر بریفنگ دی گئی۔معاون معدنیات عارف احمدزئی نے اس موقع پر خصوصی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ادوار کے برعکس معدنیات کے شعبے میں بہتری کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، دیگر شعبوں کی طرح یہاں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور رشوت جیسے ناسور کا قلع قمع کرنے کی غرض سے محکمہ معدنیات نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب کئی اہم امور طے کر لئے ہیں۔معاون وزیراعلیٰ عارف احمدزئی نے محکمہ معدنیات کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کنی سے وابستہ مزدوروں اور صنعت کاروں کو درپیش چیلنجز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں معدنی وسائل سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں کہیں معدنی وسائل ہیں وہاں سب سے پہلے مقامی لوگوں کو فوقیت دی جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی سے اس موقع پر چترال میں متحرک مائننگ ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی۔ مائننگ ایسوسی ایشن کے اہلکاروں نے معاون خصوصی کو چترال میں مائننگ کے حوالے سے پائے جانے والے ایشوز سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی عارف احمدزئی نے مائننگ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول بنانے کی خاطر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کے ثمرات بہت جلد نچلی سطح پر محسوس ہونا شروع ہو جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39383