Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم نجیب احمد خان کا اعزاز

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول فاربوائز چترال کے ہونہا ر طالب علم نجیب احمد خان ولد آزاد محمد خان ساکن سین لشٹ چترال نے امسال آغاخان ایگزامیشن بورڈکراچی کے زیراہتمام منعقدہ ایف اے سی پری انجینئرنگ کے امتحان میں 1100نمبروں میں سے 973نمبرلیکراے۔ون پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے میٹرک کے امتحان میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ اور ساتھ ہی نجیب احمد خان نے پاکستان کے معروف ادارہ آئی بی اے کراچی میں بی بی اے کیلئے کوالیفائی کرکے داخلہ حاصل کرلیاہے۔
انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ،اساتذہ کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39349