Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پانچ ایکسچینچ کو ڈی ایس ایل سے منسلک کردیا گیا،سرتاج احمد کااعلیٰ حکام کا شکریہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے پانچ ایکسچینج کو ڈی ایس ایل سے منسلک کیاگیا جس میں بونی، مستوج، مورکھوہ، تورکھوہ اور گرم چشمہ انٹرنیٹ کی سہولت سے استعفادہ کرسکیں گے جس سے طالب علم، نوجوانوں ، کاروباری حضرات وحکومتی سرگرمیوں میں سہولت مل جائے گی۔ اس اہم اقدام کے حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ سرتاج احمد خان نے جنرل منیجر آپریشن پی ٹی سی ایل بدرزمان اور جنرل منیجرڈیویلپمنٹ سیدخلیل سے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر شاہ نواز اور سراج آفریدی بھی موجودتھے۔ سرتاج احمد خان نے ساتھ ہی فیز2 کے لئے ریشن، کریم آباد، ارندو،بمبوریت، لمباغ میں ڈی ایس ایل ایکسچینج نصب کرنے کی درخواست کی اور ڈی ایس ایل ایکسچینج کی تنصیب کے بعد صارفین کو کنکشن فر اہم کرنے کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ سرتاج احمدخان نے چترال کے دیگر علاقوں میں ڈی ایس ایل ایکسچینج لگانے کا مطالبہ کیا جس پر جی ایم آپریشن بدرزمان نے فوری طورمتعلقہ ایس ڈی او سروے کرنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام نے چترال کے دور دراز علاقوں میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کی سہولت گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا اور پی ٹی سی ایل ٹیم کو سرتاج احمد خان کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔

ptcl chitral internet facility sartaj ahmad1
ptcl chitral internet facility sartaj ahmad3
ptcl chitral internet facility sartaj ahmad4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39280