Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف مزدورسراپا احتجاج، شاگرام میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگادی

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تورکہو کے مرکزی مقام شاگرام میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کی زیرتعمیر عمارت کے مزدوروں کو معاوضہ نہ ملنے پر سکول کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ بھوک ہڑتالیوں میں مقامی دکاندار بھی شامل ہیں جن سے سودا سلف لیا گیا تھا۔ انتظا میہ اورٹھیکہ کے خلاف جاری بھوک ہڑ تا لی کیمپ میں علاقے کے عما ئدین سابق کونسلرز اور نا ظمین نے بھی شرکت کی۔

بھوک ہڑ تال میں بیٹھے ہوئے افراد کا کہنا ہے کہ ہائیرسیکنڈری سکول کے پورشن میں کام کیا تھا جس کے لئے ہم نے مختلف دکاندوروں سے سامان بھی لیا تھا،گاڑیاں اس میں استعمال ہوئی اور مزدروں کی اجرت بھی ادا کرنی ہے اس سلسلے میں ہم نے بار بار متعلقہ انتظا میہ، این جی او اورٹھیکہ دار کو ان واجبات کے حوالے سے آگا ہ کر چکے ہیں۔ تاہم مختلف حیلے بہانوں سے ہمیں ٹر خایا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال کا عرصہ گزر نے کے باؤ جود ابھی تک ہمیں ہماری اُجرت نہیں ملی ہے اور مختلف دوکانداروں کے بھی بقایا جا ت ان پر واجب الااداہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے مزدوربے روزگار ہوچکے ہیں ما لی مشکلات درپیش ہیں اس لئے ہمیں ہماری مزدوری فوراًادا کی جائے جب تک ہمارے بقا یا جات ادا نہیں کی جتی تب تک بھوک ہڑ تال جا ری رہی گی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اے سی مستوج اور این جی او کے زمہ داروں سے مطا لبہ کیا ہے کہ نو ٹس لیکر ہمارا مسئلہ حل کریں ورنہ کشیدہ حالت کی تمام تر زمہ داری متعلقہ زمہ داروں پر عائد ہو گی۔

اس سلسلے میں ہم نے جب متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاگرام میں آئی ایم سی نامی ایک ادارہ نے سکول کے ایک پورشن کیلئے ٹینڈر طلب کیاتھا اور فنڈنگ بھی اسی ادارہ کی ہے۔ تعیمراتی کام کو سوات سے تعلق رکھنے والا ایک ٹھیکہ دار نے لیا اورگولین سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی ٹھیکہ دار کو بطور پارٹنر ساتھ لیکر کام شروع کیا تھااور آئی ایم سی نے ٹھیکہ دار کو باقاعدہ ادائیگی کی ہے تاہم ٹھیکہ دار کی طرف سے مزدوروں کو مکمل ادائیگی ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ جس کی بنا پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔انھوں نے مذید بتایا کہ ہم قدم پراجیکٹ کے تحت سکول کی اس پورشن کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ایس آرایس پی بطور کنسلٹنٹ لیا گیا ہے ۔ ڈیزائن اور کام کی نگرانی ایس آرایس پی کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔ تاہم ادائیگی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39243