Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی جائیداد پر تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔۔محمد ظہور

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شا کرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی جائیدادواملا ک کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں تمام عملہ الرٹ رہے اور جہاں کہیں بھی اوقاف کی اراضی پر تجاوزات کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہاں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ معاون خصوصی اپنے دفتر پشاور میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور مجوزہ ڈیولپمنٹ بزنس پلان برائے اوقاف کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکر ٹری اوقاف فر خ سیر،ایڈمنسٹریٹر اوقاف یاسر عمران اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری اوقاف نے اوقاف کے مجو زہ بز نس ڈویلپمنٹ پلان اور اوقاف کی جائیداد کو قابضین سے واگزار کرانے اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سرکاری اراضی اور قومی وسائل قومی اثاثہ اور مقدس امانت ہیں حکومت ہر صورت میں ان کی تحفظ کر یگی اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کو مزید فعال بنانے کیلئے سرگرمیاں تیز کریگی۔ اُنہو ں نے کہا کہ سا بقہ ادوار میں قو می وسائل کو بے دردی سے لو ٹا گیا اور قومی املا ک پر تو جہ نہیں دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کے برعکس صاف و شفاف نظام کے تحت عوام کی ترقی و بھلائی کیلئے بھر پو ر کا م کر رہی ہے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے بروقت مستفید ہو سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39232