Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آیا، سات گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں بدھ کی دوپہر مسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں ویلی کے کئی مقامات سیلاب کی زد میں آئے ۔ سیلاب کی وجہ سے زیادہ نقصان برون گاوں میں ہوا ۔ جہاں معروف سوشل ورکر کالاش خاتون شاہی گل سیلاب کے دوران جان بچاتی ہوئی زخمی ہوئی ۔ اور ان کے گھر سمیت سات گھروں کو نقصان پہنچا ۔ متاثرین میں شاہی گل ، نورشاہدین ، بھٹو ، زرین ، فرید احمد اور انیژ میں فضل الرحمن شامل ہیں ۔ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب سے برون میں واقع قدیم کالاش مڈوک جال ( قبرستان ) ملیامیٹ ہو چکا ہے ۔ جبکہ سیلاب نے گاوں کی واٹر سپلائی سکیم جسے یونانی این جی او کے سر براہ اتھاناسیاس نے تعمیر کیا تھا ۔ نقصان پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے برون گاون کے لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیلابی ملبہ نئی تعمیر ہونے والی ہائیر سکینڈری سکول کی عمارت میں گھس گیا ہے ۔ تاہم ا سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ۔ لیکن سیلاب سے کندیسار ، بتریک، برون ، انیژ اور اوونگ کے مقامات میں مکئی ، لوبیا کی کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب نے کالاش فیسٹول اوچاو کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلابی ملبوں کی وجہ سے جا بجا روڈ کی بندش سے سیاحوں کی گاڑیاں عا رضی طور پر پھنس گئی ہیں ۔ جس سے بعض سیاح پریشان جبکہ اکثر سیاح اس کو انجوائے کر رہے ہیں ۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد وادی میں موجود ہے ۔ تنگ سڑکوں اور سیلاب کے باعث روڈ بند ہونے کی بنا پر سیاحوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

Bumburait Flood https://www.facebook.com/watch/?v=622950434906717

kalash flood bumburait chitral3
kalash flood bumburait chitral2
kalash flood bumburait chitral1
kalash flood bumburait chitral 1
kalash flood bumburait5
kalash flood bumburait6
kalash flood bumburait3
kalash flood bumburait2
kalash flood bumburait1
kalash flood bumburait


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39217