Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ کی لواری ٹنل اپروچ روڈ پرکام 30نومبر 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت لواری ٹنل منصوبہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ذریعے لواری ٹنل سے منسلک سڑک پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انکی بر وقت تکمیل کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر دیر،اسسٹنٹ کمشنر، پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی کام میں پیش رفت اور مسائل سے اگاہ کیا سید ظہیر الاسلام شاہ نے افسران پر واضح کیا کہ ہر حال میں لواری ٹنل منصوبہ 30نومبر 2020 تک مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے ان کا جائزہ لیا جائے اور تمام نقصان کا جائزہ رپورٹ این ایچ اے کو حوالہ کرکے لوگوں کا حقیقی حق با عزت طریقے سے انکو حوالہ کریں ان کیساتھ ساتھ این ایچ اے کی جتنی بھی لینڈ باقی ہے وہ بھی انہیں جلد سے جلد حوالہ کی جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کامیاب آفیسر وہ ہوتا ہے جو اپنے ایریا کا مکمل نالج رکھتا ہو اور اْسے اپنے دائرہ کار کی حدود کے علاقوں کی مکمل معلومات حاصل ہوں اور ہارڈورک اور پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دینے والا ہو وہی آفیسر ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کریں اور نا جائز کام بالکل نہ کریں تاکہ لوگوں کیساتھ زیادتی نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔


شیئر کریں: