Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں گلاف الرٹ جاری، گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشئیرپھٹنے اورسیلاب کاخدشہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ڈی ایم اے نے ایک مراسلہ کے زریعے چترال میں شدید گرمی کے بیش نظر گلیشئر پھٹنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال کے دفتر سے جاری ایک مراسلہ میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مراسلہ میں پی ڈی ایم اے کے حوالے سے اپرچترال کے مختلف علاقوں میں چند دنوں کے اندر گلیشئر کے دوبارہ پھٹنے کے خدشے کا بھی اظہار کیاہے ۔ ان علاقوں میں یارخون، بروغل، ، بونی ، گولین وغیرہ شامل ہیں ، سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظران علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے اور مشینری کو بھی اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ساتھ علاقے کے لوگوں کو بھی الرٹ رہنے کے ساتھ سیاحوں کی مذکورہ مقامات پر داخلے سے روکنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

دریں اثنا ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مزیدشدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی ۔ جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے بدھ سےجمعہ کےدوران اسلام آباد، پنجاب، (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی،فیصل آباد، ساہیوال)، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ) اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے

اس دوران بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

موسلادھار بارش کے باعث جمعرات/جمعہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے

GLOF alert upper chitral scaled

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39141