Chitral Times

Sep 23, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیمبرآف کامرس کے ذمہ داروں کو بزنس کمیونٹی کی شاندار خدمات پرخراج تحسین۔۔حاجی غلام علی

شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے صدرمیاں انجم نثار ان کی ٹیم کو بزنس کمیونٹی کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔ ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں ہری پور چیمبر کے صدر فخر عالم اعوان کی سربراہی میں سابق صدور صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد، ملک نذیر، سینئر نائب صدر سفیر اختر اعوان، نائب صدر جاوید اقبال، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ریاض خٹک پر مشتمل وفد نے دورہ کیا۔ ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرقیصر خان داودزئی، ایف پی سی سی آئی اسلام آباد کے کوآرڈینیٹرزمرزا عبد الرحمان، پشاور کے کوارڈنیٹرسرتاج خان کو مبارک باد دی اور کہاکہ میاں انجم نثار کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کروناوائرس کے باوجود بزنس کمیونٹی کی خدمت کی خصوصی طور پر شرح سود کو 7 فیصد پر لانا، کسٹم ٹیرف میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ بز نس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا، بند صنعتوں کو کرونا کے پیش نظر صورت حال میں ریلیف دلوانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بز نس کمیونٹی کی خدمات پر ہم میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کر تے ہیں۔ اس موقع پر ہر ی پور چیمبر نے BMP میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہری پور چیمبر آئندہ الیکشن میں بھر پور، مکمل حمایت کرئے گا۔اس موقع پر سینیٹرفدا محمد خان، چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی واٹر اینڈ پاوربھی موجود تھے۔
اس موقع پر،نائب صدر ایف پی سی سی آئی قیصر خان داودزئی، مرز ا عبد الرحمان، سرتاج خان نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور ہر ی پور چیمبر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہری پور چیمبر نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اور آج ان کی BMP میں شمولیت کا اعلان اپنی اور میاں انجم نثار کی جانب سے خیر مقدم کیااور یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ایک ہو کر حل کریں گے۔
آخر میں قیصر خان داودزئی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کیپٹل میں پروقاد ظہرانہ دیا اس موقع پر کوہاٹ چیمبر کے صدر اقبال خان، مردان چیمبر کے سابق صدرمحمد سجاد خان،سابق چیئرمین پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن سید منہاج الدین باچہ اور دیگر موجود تھے


شیئر کریں: