
تعلیمی اداروں اورشادی ہال کے علاوہ باقی تمام شعبے پیرکے دن سے کھل جائیںگے۔نوٹفیکشن جاری
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں اور شادی ہال کے علاوہ باقی تمام شعبے پیر کے دن سے کھل جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور اکرم اللہ خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ شادی ہال اور تعلیمی اداروں کے علاوہ باقی تمام شعبوں کو آج سے کھلنے کی اجازت ہو گی۔مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں سے اجازت کے بعد مذہبی اجتماعات کی بھی اجازت ہو گی اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں تمام اداروں کیلئے ایس او پیز کا تعین کریں اور اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنائیں۔