Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور؛ ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام گولڈ میڈل تقسیم کرنے کی تقریب

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) سیکرٹری انڈسٹری خیبرپختونخوا جاوید خان مروت نے کہاہے کہ COVID-19سے دنیا کی تاریخ میں پہلی انڈسٹری کا پہیہ رک گیاہے اور حکومت ،چیمبرز اور صنعت کاروں کے باہمی تعاون سے خیبرپختونخوا میں موجودہ صورتحال پر بہت جلد قابو پایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور میں ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدور کو اور موجودہ ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران کے شاندار خدمات کے سلسلے میں گولڈمیڈل تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔جس کا اہتمام ایف پی سی سی آئی کوارڈنیٹرسرتاج احمد خان نے کیا تھا۔ جس میں حاجی غلام علی ،قیصر داودزئی ، نسیم الرحمن ، شعیب خان ودیگرمعروف کاروباری حضرات نے شرکت کی۔

جاوید خان مروت نے کہاکہ کلابٹ انڈسٹریل سٹیٹ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرکے نئے فیڈر لگایا جبکہ رشکئی اکنامک زون،حطاراور دیگرانڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل حل کرنا مشن ہیں ، توانائی بحران سمیت دیگر مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ تاجر برادری سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا رول ادا کرے اور پراڈکٹ کے معیار کو بہتربناکر اوپن مارکیٹ میں مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ صرف مراعات دینے سے انڈسٹری ترقی نہیںکرسکتی، اس کےلئے بزنس کمیونٹی کوحکومت کے ساتھ باہمی تعاون کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام انڈسٹریل زون میں سہولیات دینگے تاکہ بزنس کمیونٹی سکھ کا سانس لیں سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی ، قیصر خان داﺅدزئی، سابقہ نائب صدرحاجی افتخار احمد ، سرتاج احمد خان نے کہاکہ ملک میں روزگار کے مواقع صنعت وتجارت کے فروغ کے بغیر ناممکن ہے اور صنعت کاروں کو حکومت سہولیات دے کرملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ انڈسٹری ترقی کرے گا تو ملک کو قیمتی زرمبادلہ مل جائے گااور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کے شاندار خدمات پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے سابقہ نائب صدور، موجودہ ایگزیکٹیواور جنرل باڈی ممبران کو گولڈ میڈل کے احکامات دیئے۔ انہوں نے گولڈ میڈل وصول کرنے والوں کو مبارکباد دی، انہوں نے کہاکہ کورونا وباءکے باوجود میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی اور ا س کی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کے لئے شاندار خدمات انجام دیئے جس پر بزنس کمیونٹی اس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، میاں انجم نثار کی کاوشوں سے شرح سود14 فیصد سے 7 فیصد پر آیا اور انشاءاللہ ان کی کوششوں شر ح سود مزید کم ہوجائے گی۔

اس موقع پر فضل الہی، شاہد الرحمان، زبیرعلی ، محمد ظفر جلیل خان مستی خیل، محمد عدنان جلیل، حاجی سلطان محمد مہمند، محمد ریاض خٹک، رشیداحمد پراچہ، عاطف اکرم شیخ، حاجی افتخار احمداورقیصرخان داﺅدزئی جبکہ ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران، محمد جنید، ارشدحیات،ملک جلیل احمد اعوان، ملک محمد نذیر،حاجی نسیم الرحمان، ظاہر شاہ ،عبدالغفارخان ، محمد وزیر، محمد جمیل، میر احمد،قیصرخان، غلام نبی خان، ذوالفقاراحمد، شہزار انور، لیاقت علی سلطان، سید شفاقت حسین شاہ،سید علی حماد کاظمی، شیراز احمد پراچہ، محمد اسرارخان،محمد حیات ، محمد شعیب خان اورخالد اقبال کو گولڈ میڈل ایوارڈ پہنائے گئے جبکہ تقریب میں کے پی ازمک چیف ایگزیکٹیوجاوید خان خٹک، کے پی بی او آئی ٹی سے کرنل شاہدخان نے بھی شرکت کی۔

fpcci peshawar medal distribution 6 1
fpcci peshawar medal distribution 5
fpcci peshawar medal distribution 1 1
fpcci peshawar medal distribution 2
fpcci peshawar medal distribution 3
fpcci peshawar medal distribution 4 1
fpcci peshawar medal distribution 7 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
38614