Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغلشٹ تورکہو کا اٹوٹ انگ اورقدرتی طور پر بھی تورکہو کا ہی حصہ ہے۔۔۔محمد سید خان لال

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما، سابق ڈی پی او اور ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال نے کہا ہے کہ کاغ لشٹ تورکھو کا اٹوٹ انگ ہے اور دریا کے بہاؤ اور جغرافیہ کے لحاظ سے مکمل طور پر تورکھو ہی کا قدرتی حصہ ہے اور اس بنا پر حکومت کو چاہئے کہ اس زمین پر کسی بھی مقصد کے لئے تعمیر کرتے ہوئے اہالیان تورکھو کو اپنے اعتماد میں لے لے جوکہ اس کا اصل امین اور وارث ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ز مانہ قدیم سے کا غ لشٹ تورکھو کا حصہ رہا ہے اور وہ اس سے استفادہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی اس کی ملکیت ان ہی کے پاس ہونا چاہئے اور یہ بات تاریخی حقائق سے بھی ثابت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کا غ لشٹ کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال میں لاتے ہوئے اہالیان تورکھو کو نظر انداز کیا جارہا ہے جوکہ ان کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہالیان تورکھو اپنے ایک ایک انچ زمین کا دفا ع کرنا خوب جانتے ہیں اور تورکھو کے ایک ذمہ دار نمائندے کی حیثیت سے وہ حکومت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ زمینی، جغرافیائی اور تاریخی حقائق کو مدنظر رکھ کر قدم اٹھایاجائے ورنہ صورت حال کے خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائدہوگی۔

said khan lal
Exif_JPEG_420

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38491