Chitral Times

Sep 23, 2020

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومتی دفاتر کیلئے دفتری اوقات کارکی ٹائم ٹیبل جاری، 9بجے سے شام 5بجے تک کام کیا جائیگا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی دفتری یاداشت کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی حکومتی دفاتر میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات کارپر فوری طورپر ہفتے کے 6/5 دنوں کے دوران عمل درآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے میں پانچ (5) دن کام کرنے والے دفاتر کے دفتری اوقات کار(پیر سے جمعہ تک) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے اور ہفتے میں چھ(6) دن کام کرنے والے دفاتر میں (پیر سے جمعرات اور ہفتے کو) صبح نو بجے سہ پہر چار بجے تک کام کیا جائے گا جبکہ جمعہ کے دن صبح نو بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: