Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال انتظامیہ کا تجاریونین کے ساتھ مذاکرات، تاجربرادری کورونا ٹیسٹ کیلئے راضی ہوگئی

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور ہیڈکوارٹر بونی کے احاطے میں واقع تمام کاروباری حضرات کا رضاکارانہ طورکو ویڈ 19کا ٹیسٹ کروانے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین منعقد ہواجبکہ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر حکام کے علاوہ صدر و نائب صدر بازار بونی نے شرکت کیں۔ اے۔ڈی۔سی اپر چترال نے حکومت کی طرف سے جاری کردہSOPs سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کی بقاء کی خاطر رضاکارانہ طور پر کوویڈ19کا ٹیسٹ کروانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر و نائب صدر بازار یونین بونی نے کہا کہ ہم بازار والے اس حوالے سے رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروانے کے لیے تیار ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بازار یونین بونی سے 3,4 دکاندار اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔ اے ڈی سی نے ان کو یقین دلایا کہ ہم ہر گز جبری طور پر کسی کو ٹیسٹ کی طرف راغب نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم انتظامیہ والے بھی رضاکارانہ طور پر اس عمل کے لیئے تیار ہیں۔لہذا ہم چاہتے ہیں کہ اس وباء کے مذید پھیلاؤ کو روکنے کی عرض سے اپنا اپنا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد محمد شافی صدر بازار یونین بونی نے رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروایا اور عام کاروباری حضرات کے لئے مثال قائم کی۔ اے ڈی سی نے کاروباری حضرات کی طرف سے اس قدام کو سراہا۔

adc upper chitral meeting 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38364