Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی تبدیلی حوالے لوئر دیر میں کنونشن ،چترال سے وکلا کی شرکت

شیئر کریں:


تمرگرہ(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدرنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء وفد کا چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے لوئر دیر میں منعقدہ سول سوسائٹی کنونشن میں شرکت کی۔وفد میں ڈسٹرکٹ بار اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدراکرم حسین ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔

کنونشن کا اہتمام ”سر“ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پاکستانی نژاد امریکی شہری اور معروف سماجی شخصیت رحیم شاہ اخونخیل نے کیا تھا۔

اس جرگے میں سول سوسائٹی کے ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحم شاہ اخونخیل نے چکدرہ چترال سی پیک روٹ کو تبدیل کرنے کے عمل کو اس علاقے کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں پُرامن اور موثر تحریک چلانے پرزور دیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چترال بار کے صدور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور دروش بار کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ نے روٹ کی تبدیلی کے عمل کو سازش اور موجودہ حکومت کی عوام دشمنی قراردیا۔جرگہ سے تیمرگرہ پریس کلب،دیر پریس کلب،ثمرباغ پریس کلب کے صدورمختلف اخبارات کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل چترال بار کے وفد نے اپر دیر میں چترال دیر کوارڈنینشن کونسل فار سی پیک روٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے دروش بار کے صدر اکرام حسین کی دعوت پر عید کے بعد چترال آمد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد چترال کا دورہ کرینگے۔

chakdara chitral route lawyers meetings dir2 2
chakdara chitral route lawyers meetings dir3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38352