Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایجوکیشن کے طلباء کا تعلیمی استعداد بڑھانےکیلئے ایجوکیشنل پلیٹ فارم کا قیام

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے اپنے اقدام ” Lead Tomorrow “Learn Today,کے تحت طلباء اور عوام کے تعلیمی استعداد اور تحقیقی صلاحیت بڑھانے کے لئے سوال و جواب کا پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ اگر کسی کو بھی فزکس، کیمسڑی، بیالوجی اور میتھس کے مضامین میں ابتدائی تعلیم کی سطح پر کسی بھی قسم کا سوال ہو۔ تو اِس پلیٹ فارم میں سوال پوچھ سکتے ہیں۔ متعلقہ مضمون میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے ماہرین مقررہ مدت میں جواب دیں گے۔یہ پلیٹ فارم مندرجہ ذیل Link/URLپر موجود ہے۔
virtualteacher.kpese.gov.pk https://
اس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم گوگل پلے سٹور پرVirtual Teacher KPESE-بھی دستیاب ہے۔اسی پلیٹ فارم پر اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں اور سوالات و جوابات کو آگے بڑھائیں۔امید ہے کہ اس سے عوام اور خاص طور پر طلباء کے تعلیمی استعداد میں بہتری آئے گی۔


شیئر کریں: