Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ اور مثبت رہا ہے۔۔کمشنرملاکنڈ

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ)کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ رہا ہے اور عوام کی رہنمائی کیلئے علماء نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جب بھی کوئی اونچ نیچ آئی ہے تو انہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر اس کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سیدوشریف سوات میں ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے علماء کرام کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کہی اس موقع پر کرونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے اور اس سلسلے میں اعلیٰ کردار ادا کر نے والے علماء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں صوبائی حکومت کی طرف سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں تقریب کا اہتمام صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا تھا اس موقع پر علماء کی موجودگی میں صوبائی لیول پر منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کی اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے تمام علماء نے حکومت کی نیک نیتی اور اچھے اقداماتات کو سراہا اور ہر مسئلے میں حکومت کے ساتھ اچھے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مفتی حنیف اللہ باجوڑ،مولوی فضل عظیم سیدوشریف،مفتی محمد یاسین بونیر،مفتی ضیاء اللہ اپر دیر،مفتی محمد ارشاد مالاکنڈ، مولانا جاوید، مولانا حبیب اللہ چترال لوئر،مولانا امین اللہ دیر لوئر، مولوی رحمت علی سیدو شریف، قاری مشتاق شانگلہ،عطاء الرحمان صدیقی سیدوشریف، مفتی نسیم اللہ،مولانا ہدایت اللہ اور مولوی ظفر اقبال بھی موجود تھے بعد ازاں کمشنر مالاکنڈ نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ  اور مثبت رہا ہے۔۔کمشنرملاکنڈ
commissioner malakand ulama confrence3
commissioner malakand ulama confrence habibullah 1
commissioner malakand ulama confrence4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
38187