Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ جنگلات کی اصل ذمہ داری درخت اگانا اور درخت بچانا ہے۔کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی اصل ذمہ داری درخت اگانا اور درخت بچانا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل اور انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی خدمات کو بروقت بروئے کار لانا ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جنگلات اور دریاؤں کو اصل حالت میں بحال کرنا دور حاضر کا اہم مشن ہے جس کی بدولت انسانیت کو بے شمار فائدے پہنچانے سمیت سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جس سے ملک کی زر مبادلہ اور بین الاقوامی سطح پر قومی تشخص فروغ پائے گا انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی اعجاز احمد خان، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، چیف کنزرویٹر فارسٹ سمیت دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے طول وعرض میں واقع جنگلات پر تفصیلی بحث ہوئی جن میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق امور اور اس کیلئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی کمشنر ملاکنڈ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جنگلات کی کٹائی کی روک تھام سے متعلق کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی اور جس کسی بھی علاقے میں ایک درخت بھی غیر قانونی طریقے سے کٹ گئی تو محکمہ جنگلا ت کے متعلقہ اہلکار اور آفیسرز کو قرار واقعی سزا بھگتنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار افسران کو اپنے اپنے علاقے میں موجود جنگلات کا بار بار سروے کرنا ہوگا اور وہاں پر موجود درختوں کی شمار، پیٹرولنگ اور ریگولریٹی کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے اور متعلقہ علاقوں کے عوام میں ان کی ذمہ داریوں اور قانونی تقاضوں سے متعلق اگاہی پیدا کرنا ہوگا انہوں نے تمام افسروں کو واضح کیا کہ حکومت کی رٹ اور قانون کی بالادستی سب سے اولین ترجیح ہے اور آپ نے اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کو منصفانہ طریقے سے نبھانا ہوگا جبکہ ہر سرکاری افسر کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت یاان کی ادارے کے خلاف ہونے والے غلط پروپیگنڈہ کو بروقت رد کریں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 9/10 اگست کو وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شجرکاری مہم شروع کی جارہی ہے جس کیلئے تمام اداروں نے ملکر محکمہ جنگلات، سول سوسائٹیز، غیر سرکاری تنظیموں اور انصاف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے ساتھ ملکر اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہے اس مقصد کیلئے ابھی سے تمام سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی جائے جہاں پر شجرکاری کی جائے گی جبکہ محکمہ جنگلات پودوں کی فراہمی اور عوام میں اگاہی کیلئے مہم چلائیں جس میں پودوں کو لگانا اور ان کی حفاظت کیلئے بیداری کرنا شامل ہوں کمشنر ملاکنڈ نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات کے 12 ہزار 377 مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کو کڑی سزائیں دیں کمشنر نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ انہیں جلدازجلد ایک تفصیلی رپورٹ بھجوائے جس میں مین پاور سمیت محکمہ کی دوسری ضروریات، قانونی پیچیدگیوں کی نشاندہی اور ہر اس رکاوٹ کی نشاندہی اور مجوزہ حل درج ہوں جو جنگلات کے تحفظ میں رکاوٹ ہے تاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ان مسائل کو نمٹایا جاسکے۔

commissioner malakand meeting on forest1 1

شیئر کریں: