Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کا اجلاس

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لواری ٹنل کی تکمیل اور چترال کو سی پیک کا مجوزہ متبادل روٹ بنانے کے تناظر میں پیدا شدہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ترقی کے تمام سیکٹروں کو ایک پلیٹ فارم پر اپنی قوت اور وسائل کو مجتمع کرنا ہے۔

بدھ کے دن ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد اس اجلاس کی صدارت ڈی سی لویر چترال نوید احمد کررہے تھے۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا کہ یہ اجلاس چند ماہ پہلے پشاور میں منعقدہ اجلاس کا تسلسل ہے جس میں ترجیحات کے تعین کے بعد کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔ اجلاس میں گہیریت کے مقام پر اکنامک ڈیویلپمنٹ زون کے قیام سےبتایا گیا کہ آئندہ چند مہینوں میں اس کے افتتاح کے بعد معاشی سرگرمیوں کا آغازبڑے بیمانے پر ہوگا۔ نوجوانوں کی اسکل ڈیویلپمنٹ، خواتین کے لیے الگ فورم اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے، چترال میں میں معدنیات کی لیزنگ کے لیے بلاکوں کا خاتمہ، ارندو اور شاہ سدیم میں کسٹم اسٹیشنز کا قیام جیسے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسی طرح ٹورزم، زراعت کے شعبے پر توجہ اورلینڈ ریکارڈ کی آپریشن کا معاشی سرگرمیوں پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ADC حیات شاہ، سیٹلمنٹ آفیسر فداءالکریم، اے سی ریونیو شہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ نصرت جبین, TMO چترال مفتاح الدین، ایس ڈی ایف او عمیر نواز قریشی، سی ڈی پی او چترال، اے اےسی دروش عبدالحق، AKRSPکے انجینئر ضیاء اللہ، ACTEDکے ایریا کوآرڈینیٹر علی نگاہ، اے اے سی فیاض، دروش تجار یونین کے صدر گل نواز قریشی، چترال تجار یونین کے صدر شبیر احمد، ٹی ایم او دروش کریم اللہ اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسروں نے شرکت کی۔

chamber of commerce chitral meeting economic 1
chamber of commerce chitral meeting economic1 1
chamber of commerce chitral meeting economic6 1
chamber of commerce chitral meeting economic33 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38037