Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے سڑکوں کی مرمت کی مدمیں چارکروڑروپے فائلوں میں خرچ ہوئےنوٹس لیا جائے۔ رامداسی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر ابولائس رامداسی نے کہا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیواپر چترال کے زیر انتظام مختلف سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے نام پرفائلوں میں کروڑوں روپے ایک سال کے اندر خرچ ہوئے مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا جوانصاف اور کرپشن فری حکومت کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید سردارحسین کے ہمراہ ایک اخباری بیان میں انھو ں نے کہا کہ ایم اینڈ آر کی مد میں سال 2019-20کی بجٹ میں بونی شندور روڈ کیلئے ایک کروڑ پینتالیس لاکھ روپے ٹینڈر ہوئے تھے اسی طرح تحصیل موڑکہو تورکہو کیلئے ایک کروڑ پینتیس لاکھ رروپے جبکہ بونی مستوج فیڈریلائز روڈ کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے الگ ٹینڈر ہوئے تھے۔ مگرمحکمہ اور ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے چارکروڑ روپے کی خطیررقم غائب ہوگئے۔ ان میں چوہترلاکھ روپے ترکول کی مرمت کیلئے بھی مختص تھے۔مگر ترکول کی مرمت تو درکنار اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پل کے سامنے مستوج روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت بھی ان کے نظروں سے اوجھل ہے۔ جہاں روڈ سلائڈنگ اورزمین سرکنے کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ کا خدشہ ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ چند افراد محکمہ پر قابض ہوچکے ہیں۔ جن کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نوزائدہ ضلعے کے عوام کو بھی چونا لگایاجارہاہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں نے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سے مذکورہ خطیر رقوم کے ضیاع کا نوٹس لینے اور ملوث اہلکاروں سے ریکوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگرمحکمہ کے خلاف زبردست عوامی احتجاج اورعدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


شیئر کریں: