Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یار… وزیر اعظم…. تین کام نہ ہی کریں تو بہتر ہے ….(تحریر۔شہزادہ مبشرالملک)

شیئر کریں:

٭ پہلوان۔
یہ اُس زمانے کی بات ہے کہ ا پنے… نجم سیٹھی صاحب… ٹائرز کے کاروبار سے وابستہ تھے اور… دھڑا دھڑ… پنچرز لگا رہے تھے۔ اس دوراں پاکستانی سیاست میں ایک ہلچل تھی۔ نوجواں ایک عزم و حکمت کے… ولولہ تازہ… کے گرد جمع ہوتے جارہے تھے۔ان کی آنکھوں میں… خوآب… بسیرا کئے ہوئے تھے۔ایک ہی شخص… امیدوں… کامرکز بناہوا تھا۔کے پی اور پنجاب کے پانی کو ترستے شہروں میں… سونامی… کا دور دورا تھا۔مگر… نامہ اعمال… جب ہاتھ لگے تو…. کرامات… اور 35 پنچرز…. کے شور نے 5 سال ہمیں سونے نہ دیا۔ انصاف کے دروازے وا ہوتے گئے…. الزمات ثبوتوں کے ساتھ ٹرالیوں میں بھر بھر کے کورٹ پہنچادئے گئے۔سابقہ… ولولہ… معتوب بلکہ معیوب ٹھرایا گیا…. نئے ولولے… نے اربوں روپے پہلے مہینے… سویس بنکوں… سے لا کر …لُٹے پاکستانیوں… میں تقسم کرنے کی باتیں کیں… چند مہینوں میں… والڈ بنک،آئی ایم ایف کے منہ پر قرضے مارنے کے دعوئے بہت پسند کیے گئے۔ ملک میں مہنگائی ہو تو سمجھو… حکمران چور… ہے کے نعرے مقبول ہوئے۔تیل پر 50 روپے کے ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کی یقین دہانیاں… قوم کے لیے… نوید مسرت… بنے۔ پاکستاں کے ”ورغان پولوغا “ قوم کو….. مدینہ کے پاک اور جذباتی نام… پر اکسایا گیا۔ان پر کشش نعروں کے پیچھے نوجوانوں کا امنڈ آنا ناممکن نہ تھا اگر ساتھ دینے والے…. پہلوان… بھی ساتھ ہوں۔ میں ہمیشہ… پہلوانوں… کے ٹیم کا حصہ رہا ہوں اُس… کھیلاڑی… کی طرح جو ہمیشہ ”اچیغیستی“ ہو اور کُھل کے جوہر نہ دیکھا سکے۔گویا عین میچ کے دوراں اُس کے… پتلون… کی جیب سے ” تایت“ تماشایوں کے سامنے گر پڑے۔اس کے بعد وہ شرمندگی میں وہ کارکردگی نہ دیکھا سکے جس کے لیے اسے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے۔ ٹیم ”پھستی“ کی بنائی گئی ہے اور مقابلے، جنگ بازار، مستوج، اسکاوٹس اور گوبور شیخان کے ساتھ ہیں۔ قدیم دور سے کہتے آئے ہیں…. آسمان سے… حکمت…. تین اعضاء پر تین قوموں کے لیے اتاری گئیں ہیں۔ ” یونانیوں کے دماغ“ پر ” چینیوں کے ہاتھوں“ پر اور ”عربوں کی زبان“ پر ۔ بدقسمتی سے ہمارے وزیر اعظم صاحب کے ان تینوں اقوام سے کوئی لینا دینا نہیں لہذا اسے مجھ فقیر و حقیر کی ہدایات پر عمل کر نا ہی پڑے گا…. ورنہ عوام اور پہلوان لوگ بدلتے دیر نہیں لگاتے۔اس لیے ان تین تعویذ پر عمل کیا جائے تو کچھ عرصہ آفاقہ ہوسکتا ہے۔


٭ نوٹس نہ لو۔
جناب وزیر اعظم صاحب۔ آپ اللہ اور مدینہ کے سرکار ﷺ کے صدقے بقایا جتنے سال رہ گئے ہیں کسی بھی چیزکا…. نوٹس… نہ لیں۔تجربہ یہی کہتا ہے کہ آپ نے جس بھی جانب… نظر کرم… کی اسے پل بھر میں…. الہ دین…. کے چراغ والے جن کی طرح… نابود… کرکے رکھ دیا۔ اگر دور قدیم ہوتا تو آپ کی بڑی… دھوم… ہوتی۔ آپ کی…کرمات… کے قصے عام ہوتے۔شومی قسمت یہ دور… سوشل میڈیا… ٹائیگرز کا ہے جو کرمات پر یقین نہیں اور… ٹھوس نظر آتے ہوئے کام چاہتے ہیں۔آپ نے… نزول… کے وقت ہی باہر ممالک میں پڑے… سڑے…. کرپشن… کے قارونی خزانے کا نوٹس کیا… کڑورں اور گنوانے کے بعد ایک… دیلا ایک پیی… نہ لا سکے اور وہ خزانے… نوٹس… لینے کے بعدپاکستانی قوم پر… ہمیشہ کے لیے بند ہوگئے.. مجھ جیسے لاکھوں پاکستانی اس انتظار میں… مر کھپ… رہے ہیں کہ دوسرے نوٹس کے مطابق کب ہمارے وزیر اعظم… ائی ایم ایف اور ولڈبنک… کے منہ پر….طمانچہ… مار کر قرض اتار دیتے ہیں۔ نوٹس کے اثرات دیکھتے ہیں تو پاکستانیوں کے کندھوں میں اور بھی قرضوں کے… کے ٹو… سر چھڑ کے بول رہے ہیں۔ آپ نے شوگر کا نوٹس لیا وہ غائب، آٹا کی جانب نگاہ کی تو اسے… پھونک… کے رکھ دیا ۔تیل کا نوٹس لیا تو تیل مافیا کو اربوں کا تحفہ دیا۔300 منی ڈیم بنائے (پیڈوزبجلی گھر)تو 60فیصد ناکارہ پڑے ہیں۔ڈالر کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ نوکریاں لینے کے لیے باہرسے آپ کے… مشیروں… کے علاوہ کوئی نہیں آیا۔ دہری شہرت والے مشیرو وزیر دوسری حکومتوں کے لیے حرام تھے…خان صاحب… کے لیے حلال۔وسیم اکرم پلس…کی نااہلیاں زوروں پہ ہیں مگر کپتان کی امیدیں قائم ہیں۔ ریلوئے کا نوٹس لیا تو سو سے زیادہ المناک حادثات ہوئے۔ پی ائی اے… کا نوٹس لیا تو پورے پاکستان کی… ناک… ہی کٹوا دی۔ آپ کی ہدیات کے مطابق کوئی بجلی کا بل بھرنے کو تیار نہیں۔ آلو، ٹماٹر، دودھ، فروٹ تاریخ کے بلند سطح پر ہیں اور لوگ روز مرہ کے خوراک کے ساتھ… سلفیاں… نکال رہے ہیں۔ …. یو ٹرنوں… کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ ہے جو… کورونا… سے زیادہ… مہلک… ثابت ہورہے ہیں۔


٭ کمیٹی مت بناؤ۔
جتنی بھی کمیٹیاں اس ملک میں بنتی رہی ہیں وہ حضرت قائد کی موت سے لے کر اب تک وہ … کھودا پہاڑ نکلا چوہاخان… کا منظر ہی دیکھاتی آئی ہیں آپ جیسے… مجاہد… سے یہ توقع تھی کہ کمیٹی کی جگہ… اقدمات… اٹھائے جائیں گے۔مگر جس جذبہ، شوق، ولولے اورتن نتے سے آپ نے کمیٹیاں بنائیں… ان کا ریزلٹ بھی کراچی میں… سی ایس ایس… کا امتحان دینے والوں کی طرح… گنبدقائد… جتنا بڑا
… زیرو… ہی آیا۔ آپ کی کمیٹی کا حال دیکھ کر پاکستانی قوم… ریاست مدینہ… کی عملی اقدام کا سوچ کر… ٹھنڈی آہ… سے ہی گزارہ کر لیتی ہے ”جہاں رسول ﷺ کی بیٹی بی بی فاطمہؓ اور ایک عام بدو لڑکی کے لیے ایک ہی قانون رائج تھا۔ لہذا گزارش ہے کہ تین سالوں تک کچھ بھی ہوجائے… کمیٹی… کا نام تک نہ لیں۔ شکر ہے کہ ”کورونا“ آپ کے لیے”نان“ بنی کھڑی ہے ورنہ” تت“ بھی ساتھ چھوڑ جاتے۔


٭چُپ کا روزہ رکھو۔
حضور اقدس ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے”جو خاموش رہا وہ نجات پا گیا َ“ آپ نے اقوام متحدہ میں بھارت کو… للکارا… جواب میں…. کشمیر…. کرش ہوگیا۔ ملکی اور بین القوامی سطح پر وہ باتیں تکرار سے کیں جو…. سیانے لوگ… کانوں میں کرتے ہیں۔پورے ملک کی معیشت … ہچکولے… کھا رہی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ بے روزگار ہورہے ہیں مگر… گھبرانا… نہیں کے ورد سے کب گھر کے… چولے… چل پڑے ہیں۔یقینا آپ نے بڑے منصوبوں کے لیے طویل مدتی اقدمات کیے ہیں۔ ان میں… جنگلات، تعلیمی پالیسی، ڈیم پالیسی، این ٹی ایس، قرآن کی تعلیم، خاتم نبوت کے آرڈر وہ اقدام ہیں جو سراہنے کے قابل ہیں اور اس ملک کے مستقبل کے لیے بہت ہی دورس نتائج کے حامل بھی۔ مگر میرے بھولے خان… اس ملک کی روایت رہی رہے۔ فوجی حکمرانوں کے شروع کیے ہوئے… میگاء پراجیکٹ… سیاسی دور میں فنڈ نہ ملنے کے سبب… دیدہ عبرت… بنے رہیں ہیں اور سیاست دانوں کے اچھے اور بڑے منصوبے… ہم نوالوں، ہم پیالوں کی حسد، بغض، عناد کے سبب صوبوں، ضلعوں میں۔”دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو“ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں آپ کے اربوں لگائے درخت بھی…. بوند بوند… پانی کو تر س جائیں گے اور یہی لگانے والے ہاتھ اور ادارے ان کی بربادی کا ذمہ… فنڈ… کی کمی کا نکال کر…. ٹوتھ پیک… بنا بنا کے ختم کر ڈالیں گے۔ والڈ لایف کے پارک بے رحم… ڈئینوسارز… کے ہاتھوں برباد ہوں گے۔ یہ ڈیم۔ یہ شہر بسانے کے منصوبے کسی… مریم نواز، کسی شوباز، کسی بیلا وال، کے صدقے میں… کھنڈرات… کا نقشہ پیش کر یں گے۔ان تمام کاموں کو… تحفظ… اور جلا بخشنے کے لیے … دو میٹھے بول… تریاق کا کام کرتے ہیں جو آپ کے مشرپ میں…حرام… ہیں۔ جناب خان صاحب اس قوم کو شعور، آگاہی، آمن و آشتی، محبت بھائی چارے، روزگار، تعلیم، عز ت و وقار، عدل وانصاف اورمساوات کی ضرورت ہے یہ مواقع باہمی… اتفاق یگانگت، دل کھلا رکھنے اور ہاتھ ملانے سے ہی ممکن ہیں۔ اگر یہ سب نہیں کر سکتے تو… چُپ کا روزہ… رکھنا ہی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔بہتر تو یہی ہے کہ ملک اور قوم کی بہتری میں… مجرموں،ملزموں کو بہتر عدالتی نظام کے حوالے کرکے ملکی خیرخواہی میں تمام… پہلوانوں… سمیت شکوک کے پردے کو پھاڑ کر سب سے ہاتھ ملایا جائے تاکہ قوم کا بھلا ہوسکے۔
ؔؔؔ ؎کچھ اور مانگنا میرے مشرپ میں ہے حرام لا اپنا ہاتھ دے میرے دست سوال میں
٭٭٭٭

shmubashir@jmail.com


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
37914