Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال انتظامیہ کی مداخلت سے موڑکہو کےدو دیہات کے مابین درینہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا

شیئر کریں:

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) علاقہ موڑکہو میں اہالیان پالمتی دراسن اور اہالیان گنبد سہت کے مابین ایک طویل عرصے سے جاری پینے کے پانی کا تنازعہ باہمی رضامندی اور افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے محکمہ پبلک ہیلتھ، ایس،ایچ،او تھانہ موڑکہو اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر متنازعہ جگہ کا دورہ کیا اور تقریباً 80 گھرانوں کے پینے کے پانی کا تنازعہ جوکہ طویل عرصے سے حل نہیں ہورہا تھا کو تمام سٹیک ہولڈرز کی رضامندی، باہمی افہام وتفہیم اور ایک تحریری معاہدے کے تحت طویل گفت و شنید کے بعدحل کیا گیا۔

معاہدے کے تحت دونوں فریقین/گروہوں کے لوگ اس پینے کے پانی سے مستفید ہوسکیں گے۔ اور اسی طرح ان کے آپس کا باہمی رنجش اور چپقلش ائندہ کے لئے ختم ہوگیا۔ دونوں فریقین نے اے،اے،سی کی کاوشوں کو سراہا اور طویل عرصے سے ان کے مابین جاری رنجش اور تنازعے کو حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

aac mulkhow torkhow 1 1
aac mulkhow torkhow 3

شیئر کریں: