Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریٹائرمنٹ کے حوالے سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھا۔۔تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

  پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )سر کاری ملازمین کے ریٹائر منٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بر قرار رکھا۔ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسی فیصلے کے نتیجے میں ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہو گا۔حقدارملازمین کو اگلے گریڈوں میں پروموشن ملے گی اور اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے مختلف شعبہ جات میں ملازمت کے مواقع ملے گے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ کے صوبائی زمہ داران خیر اللہ حواری،صاحبزادہ صادق جان، ڈاکٹر محمد ناصر، شمشاد خا ن جھگڑا عبیداللہ،میاں ضیاء الرحمن،سید محمد شاہ باچا،سکندر خان یوسفزئی،مصباح السلام عابد نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
37715