
چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ساڑھے پندرہ کلوگرام افیون برآمد
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال عبد الحی( PSP ) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈ اؤن کے دوران علاقہ گرم چشمہ پولیس نے پر آ بیگ ایریا میں مسمی شیریں ولد چو ڑ اک کے گھر پر چھاپہ مارکر 15539 گرام افیون برآمد کرکے ملزم شیرین خان ولد چو ڑ اک سکنہ پر ا بیگ کو گرفتار کیا ۔اور مذید تفتیش کیلئے شعبہ انویسٹیگیشن کو حوالہ کیا گیا ۔
یاد رہے ڈی پی اؤ چترال نے چترال میں بطور ڈی پی اؤ چا ر چ سنبھالنے کے بعد چترال کے اندر منشیات فروشی کی بیخکنی کے حوالے سے پہلے ہی سخت احکامات جاری کیے تھے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈی پی اؤ چترال نے کہا منشیات فروش یا تو چترال چھوڑیں گے یا منشیات کا دھندہ ۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے