Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مئیر چترال کا سالانہ اجلاس، کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار کوسراہا گیا

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ  )مادرٹانگ انیشیوٹیوز فار ایجوکیشن اینڈریسرچ(MIER)چترال کا سالانہ اجلاس گزشتہ دن بکرآباد میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے تین سالہ s Strategic Planکے حوالے سےگفت و شنید ہوئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عطاحسین اطہر نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ظہورالحق دانش نے اجلاس کے اغراض  ومقاصد کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعدفرید احمد رضا نے مئیر چترال کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ممتاز حسین ، علی اکبر قاضی ،فخرالدین اخونزادہ ، محمد عالمگیر بخاری، ذوالفقار علی خان، مولانا نثار احمد،ثناء اللہ ثانی، حسن بصری حسن، احسان اللہ احسان،محمد نایاب فارانی ، راحت حسین راحت ، جاوید اختر جواد،انعام اللہ انعام ،انیس الرحمان اور دوسروں نے کہا کہ مئیر چترال گزشتہ دس سالوں سے کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے آیا ہے جس کے لیے یہ ادارہ  خصوصی دا د کا مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں زبان و ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے قدم اٹھانا مشکل کا م ہے لیکن مئیر کے جوانوں نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس اہم کام کی انجام دہی میں کردار اداکررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔شرکاء نے کھوار نثری ادب کی ترقی ، رسم الخظ میں یکسانیت پیداکرنے،کھوار نامہ کا اجراء ،کھوار کلینڈر کی چھپائی ،کثیراللسانی تعلیم کے لیے نصاب سازی  ، درسی کتابوں کی تیاری اورمختلف موضوعات پر  کتابوں کی اشاعت کے لیے مئیر کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے MIERچترال مادری زبان میں تعلیم اور تحقیق کا  ایک غیرسرکاری اورغیر منافع بخش ادارہ ہے۔ تنظیم کی بنیاد کا مقصد چترال کے اندر مختلف زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی ہے جن پر اب تک کام نہیں ہوا ہے۔ چونکہ کھوار اس علاقے کی سب سے بڑی اور رابطے کی زبان ہے اس لیے تحقیق کا کام مئیر نے پہلے کھوار زبان سے شروع کیاہے۔ اب تک مئیر چترال کے کاموں میں سرفہرست کھوار نامہ کا اجراء، کھوار رسم الخط میں یکسانیت لانا، مادری زبان میں کثیراللسانی تعلیم کے لیے  نصاب  کی تیاری، درسی کتابوں کی اشاعت، چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھوار (بہمنی سال کا تعین کرتے ہوئے) کلینڈر کا اجراء، مختلف ثقافتی اور ادبی موضوعات پر کتابوں کی چھپائی اور ادبی اور ثقافتی موضوع پر ورکشاپس  اور سیمینارز کا انعقاد شامل ہیں۔

mier meeting chitral annual 2 1
mier meeting chitral annual 4
mier meeting chitral annual 5
mier meeting chitral annual 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37578