Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ، 148افراد صحتیاب ،چارجان بحق

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے ،جہاں عام پبلک اس وائرس سے متاثرہے وہیں پر ڈاکٹرزاور ہیلتھ اہلکار وں کو بھی اس وائرس نے نہیں بخشی ہے ۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ متاثرہ افراد بہت جلد صحت یاب ہورہے ہیں ۔


محکمہ ہیلتھ چترال کے ایک ذمہ دار نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ اپر چترال میں کورونا وائس سے متاثرہ افراد کی تعداد 112ہوگئی ہے ۔ جن میں 69 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ43افراد اب بھی آئسولیشن میں ہیں۔ اپر چترال میں ابتک 723کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 597افراد کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹوموصول ہوئے۔اورابھی تک کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے۔


اسی طرح لوئیر چترال میں اب تک 1293کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں1060افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوئے جبکہ 181افراد کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئے ۔ اور48ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔ جبکہ 79افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 98افراد آئسولیشن میں ہیں ۔ جبکہ لوئیرچترال میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے ۔جن میں دو خواتین اوردو مرد شامل ہیں۔

اسی طرح اپر اورلوئرچترال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ۔محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کی طرف سے ایک بار پھر عوام سے اختیاط کی اپیل کی گئی ہے اورساتھ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37522