Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

Gathering۔۔۔۔تحریر: میرسیما آمان

شیئر کریں:

ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے لفظ گیدرنگ کے لفظی معنی اجتماع  ۔ مجلس یا مل بیٹھنے کے ہیں ۔ یعنی عام الفاظ میں ہم اسے محفل منعقد کرنے کے معنوں میں لے سکتے ہیں ۔۔۔جسکا عموما مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی فنکشن کے بہانے ہم اپنی روزمرہ کی مصروف زندگی سے تھوڑا وقت نکال کر رشتہ دار دوست اکھٹے ہوں اور صحت بخش ملاقات ہو۔۔جو انسانی زندگی کے لیے ضروری بھی ہے ۔۔لیکن پچھلے کافی عرصے سے میں نے گیدرنگ کے عنوان پر جو تماشے دیکھیں ہیں یہ میرے لیے بیان سے باہر پے۔۔ مختصرا یا دو ٹوک بات کروں تو ہمارے پیاروں کا یہ مل بیٹھنا چاہے کسی شادی بیاہ کے موقع پر یا عام دعوت ہو کسی میت پر ہو یا ختم قرآن جیسی با برکت محفل پر یہ گیدرنگ کے نام پر دھبہ ہے ۔۔۔اس حوالے سے آپ صرف چند پوائنٹس پر نظر دوڑائیں ۔مثال کے طور پر پہلے جب خاندان میں بالخصوص خوشی کے تقریبات ہوتے تھے مہمانوں کی لسٹ بناتے وقت پہلا خیال خاندان کے بڑوں کا رکھا جاتا تھا ۔۔دوم خاندان کے یا ہمسائے میں ایسے گھر کا جس میں کوئی سانحہ کوئی دکھ یا غم کا واقعہ ہوا ہو۔ پھر رشتہ داروں سے لیکر اہل محلہ  اور علاقے کے تمام لوگوں کو دعوت دینے سے لیکر دعوت میں آ نیوالوں کے ساتھ یکساں سلوک تک برابری کے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا تھا۔

اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا تھا کہ کسی بھی طرح کسی کی بھی دل آزاری نہ ہونے پائے۔۔تیسری بات چونکہ خوشی کی تقریب ہوتی تھی تو سب کی توجہ بھی محض خوشی سیلبریٹ کرنے کی طرف ہی ہوتی تھی۔۔اور اسی وجہ سے لوگوں کو ہمیشہ خوشی کی تقریبات کا انتظار رہتا تھا۔اور یہ تقریبات خاندان کو جوڑے رکھنے کا سبب بنتی تھیں۔۔لیکن آ ج کل ہوتا کیا ہے۔۔۔۔اب ذرا آ پ توجہ فرمائے گا۔۔پہلی چیز جو اس عنوان پر دھبہ بنی ہے وہ ہے مہمانوں کے وہ لسٹ جسمیں خاندان کے بڑوں کا کوئی نام و نشاں نہیں ہوتا۔۔۔ جسمیں پہلے نمبر پر خاندان اور علاقے کے صاحب حیثیت افراد رکھے جاتے ہیں جن سے اپکو کوئی مالی گرانٹ ملے یا نہ ملے لیکن انکے نام کیش کرا کر آپ خود کو عزت دار کہلاسکیں۔۔دوم باقی کے لوگوں برائے نام دعوت دی بھی جاتی ہے تو اس حکم کے ساتھ کے کہ صرف ایک فرد شرکت کرے ۔۔جبکہ دوسری طرف اپنے دلچسپی یا مطلب کے گھروں سے کتے بلیاں بھی ان وائٹڈ ہوتی ہیں۔۔باقی بچی ہمسایئوں کے حقوق ۔غمزدہ خاندان کا خیال اور کسی کی دل آزاری   ہونے کے تصورات سب کو آج کا مہذب معاشرہ ڈسٹ بن میں ڈال چکا ہے ۔۔اسلیے ہم یہ یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ انکے  مہمانوں کے بنائے گئے لسٹ ہی آج کل کے تقریبات پر دھبہ ہیں جنھیں صرف ایکسل تو کیا تیزاب سے بھی صاف نہیں کیا جاسکتا۔دوم ان تقریبات میں ہونے والی مہمانوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ۔۔۔جو ہمیشہ تقریبات میں بد مزگی کا سبب بنتی ہیں تیسرا دھبہ جو گیدرنگ کے عنوان کو لگا ہے وہ ان تقریبات میں جمنے والی محفل اور محفلوں میں ہونے والی گفتگو جو غیبت چغل خوری اور الزام تراشیوں سے ہرگز خالی نہیں ہوتی۔۔۔سلیبریشن یا خوشی کی طرف کوئی  توجہ یا دلچسپی نہیں  ساری تگ ودود محض کسی غیر موجود فرد کی عزت خراب کرنے کی طرف لگی ہوتی ہے۔۔۔۔

اسلیے مجھے یہ کہنے میں ہر گز ہرگز جھجک نہیں کہ اگر آپ قیامت سے پہلے جہنم کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں جاننا چاہتے ہیں کہ جہنم میں کس قسم کے لوگ ہونگے تو آ پ ان محفلوں پر ایک نظر دوڑائیں اپکو وہ سارے چہرے مل جائیں گے جو جہنم کا ایندھن بننے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔۔مزے کی بات یہ ہے کہ گیدرینگ کے ان جدید اصولوں کے پابند افراد کی اپنی صبح شام دوسروں کو اخلاقیات پر لیکچر دیتے ہوئے گزرتی ہے ۔اور اس پر مستزاد یہ کہ یہی لوگ دوسروں کی تقریبات پر اپنے لیے چیف گیسٹ جیسا پروٹوکول مانگتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ انکے  اپنے چیف گیسٹ کون تھے۔۔۔بڑا ہی مبارک ہوگا وہ دن جب ان افراد کو اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا شعور ملے گا۔۔باقی میں گیدرینگ کے نام پر منعقد ہونے والے ان محفلوں کو ابلتے ہوئے گٹر سے تعبیر دینا پسند کرونگی جن سے اب بد بو آ نے لگی ہے اور اس  بد بو نے نہ صرف رشتوں کو تعفن زدہ کردیا ہے بلکہ تقریبات سے خوشی کے تصور کو بھی بد مزگیوں اور دل آزاریوں میں بدل دیا ہے۔کوئی بتائے  بھلا ایسے تقریبات یا مل بیٹھنا خاندان کو جوڑے رکھنے کا کیا خاک سبب بنیں گے؟؟؟


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
37448