Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورشہر کے اندر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نئے نرخ نامے جاری۔۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی نرخ 80روپے فی لیٹر سے101روپے فی لیٹرکرنے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شہر کے اندر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نئے نا مے تیار کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز/منی بسز کیلئے 1.16فی کلومیٹر فی مسافر اور اے سی بسز1.36فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ جسکے مطابق پشاور جنرل بس سٹینڈسے تارو تک فلائنگ کوچز/منی بسز 13روپے اور اے سی بسز15روپے کرایہ وصول کریگا اسی طرح پبی سٹیشن تک فلائنگ کوچز/منی بسز 20روپے اور اے سی بسز23روپے,جلوزئی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 32روپے اور اے سی بسز38روپے,ڈاگ اسماعیل خیل تک فلائنگ کوچز/منی بسز 42روپے اور اے سی بسز49روپے،صالح خانہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 46روپے اور اے سی بسز54روپے,نوشہرہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 39روپے اور اے سی بسز46روپے,مردان تک فلائنگ کوچز/منی بسز 67روپے اور اے سی بسز79روپے,درگئی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 123روپے اور اے سی بسز144روپے,ملاکنڈتک فلائنگ کوچز/منی بسز 137روپے اور اے سی بسز160روپے،تیمر گرہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 205روپے اور اے سی بسز241روپے،دیر تک فلائنگ کوچز/منی بسز 290روپے اور اے سی بسز340روپے،تھانہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 160روپے اور اے سی بسز188روپے,بریکوٹ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 180روپے اور اے سی بسز211روپے،مینگورہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 200روپے اور اے سی بسز234روپے,پیر بابا تک فلائنگ کوچز/منی بسز 159روپے اور اے سی بسز186روپے,بڈھ بیر تک فلائنگ کوچز/منی بسز 09روپے اور اے سی بسز11روپے,غز سٹاپ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 12روپے اور اے سی بسز14روپے,زنگلی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 17روپے اور اے سی بسز20روپے,سرخورہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 21روپے اور اے سی بسز24روپے,متنی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 26روپے اور اے سی بسز30روپے,ادیزئی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 28روپے اور اے سی بسز33روپے,پاسنی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 31روپے اور اے سی بسز37روپے,,شریکرہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 35روپے اور اے سی بسز41روپے,اسی طرح جنرل بس سٹینڈ کوہاٹ روڈ پشاور سے سفید تھانہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 44روپے اور اے سی بسز52روپے,درہ بازار تک فلائنگ کوچز/منی بسز 56روپے اور اے سی بسز65روپے,کوہاٹ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 75روپے اور اے سی بسز88روپے,جب کہ پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے مختلف علاقوں تک درج ذیل کرایہ وصول کیا جائیگا۔بخشو پل تک فلائنگ کوچز/منی بسز 05روپے اور اے سی بسز05روپے,ناگمان تک فلائنگ کوچز/منی بسز 15روپے اور اے سی بسز18روپے,شبقدر تک فلائنگ کوچز/منی بسز 28روپے اور اے سی بسز35روپے,گل بیلہ تک فلائنگ کوچز/منی بسز 20روپے اور اے سی بسز23روپے,سردریاب تک فلائنگ کوچز/منی بسز 26روپے اور اے سی بسز30روپے,پاسنی تک فلائنگ کوچز/منی بسز 31روپے اور اے سی بسز37روپے کرایہ وصول کریگا۔ موجودہ 50فیصد رعایت دینی مدارس کے طلبہ تعلیمی اداروں، نابینا /معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
37387