Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلا ف مستوج خاص میں طلبا وطالبات کا احتجاج،

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) منگل کے روز مستوج خاص میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت شہزادہ سکندرالملک ، ایڈوکیٹ خالد حسین تاج کے گھر میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر ٹیچر یونین اپر چترال فاتح شکست اور سابقہ ممبر تحصیل کونسل مستوج محسن حیات شاداب اور طلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء نے افسوس کا اظہار کیا۔ کہ علاقے میں فائبر اوپٹک کیبل بچھانے اور تمام لوازمات مکمل ہونے کے باوجود علاقے کے لئے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام سے طلبا ء و طالبات نے بار ہا انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے استدعا کی لیکن کسی بھی فورم پر شنوائی نہیں ہوئی۔ بعض طلبا ء و طالبات انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز سے بھی محروم ہو کر شدید ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں۔یہاں تک ایک طالب علم نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی تک کر لی۔ کئی طلباء مالی مشکلات کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے لئے شہر نہیں جا سکےجسکی وجہ سے انکا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ اندرین حالات استدعا ہے کہ متعلقہ حکام جلد از جلد مستوج خاص اور ملحقہ ایریے میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنا کر علاقے کے نادار اور بے سہارا طلباء طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائے۔


شرکاء نے جی ایم و اعلیٰ حکام پی ٹی سی ایل اورچترال چیمبرآف کامرس کے صدر و کوارڈنیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ طلباو طالبات کی قیمتی وقت کو بچانے میں اپناکردار اداکریں اورمستوج ایکس چینچ سے ڈی سی ایل کے اجرء کو جلد یقینی بنائیں۔

mastuj protes against dsl service chitral upper1 1
ji youth protest for health facilities in chitral4

شیئر کریں: