Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیم کیلئے کوشان ادارہ “روز”کی طرف سے طالب علموں کیلئے اہم اعلان،

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز  )  چترال میں وسائل سے محروم مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے چترالی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء سے چترال سے تعلق رکھنے والے ان طلباء وطالبات کو اس تنظیم کے ذریعے تعلیم کی تکمیل تک سپورٹ فراہم کیا جائے گا جوکہ سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوسکیں۔

ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاہے کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے اور مستحق طلباء وطالبات ان وظائف کے حقدار ہوں گے اور ادارے کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد چترال میں خدمات انجام دیں گے یا دوسرے علاقوں میں بھی ملازمت اختیارکرنے پر وہ چترال کی پسماندگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال ETEAٹیسٹ کے ریزلٹ آنے کے بعد میرٹ پر آنے والے مستحق طلباء وطالباتROSEکے ساتھ رابطہ کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37282