Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا وائرس کے خلاف جنگ کےسودن پورے ہونے پرلوئرچترال میں تقریب،تعریفی اسناد تقسیم

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے100 دن پورے ہونے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے ہفتے کے روز ‘عزم و ہمت کے 100 دن’ کے نام پر خصوصی تقریب منعقد کر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ذمہ داران میں تعریفی اسناد تقسیم کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد اور ڈی پی او وسیم ریاض نے اسناد تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ چترال میں اس عالمی وبا کے ساتھ کشمکش میں پولیس، لیویز، سکاؤٹس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اس مہلک بیماری کو چترال سے دور رکھا۔ اُنہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔ تقریب سے ڈی پی او وسیم ریاض نے بھی خطاب کیا اور ان مشکلات کا ذکر کیا جو کہ شروع میں درپیش تھے۔ اے سی چترال عبدالولی خان، الحاج عیدالحسین، قاضی نسیم اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی حیات شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، اے سی ریونیو شہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد شمیم، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سجاد، عبداالطیف اور دوسرے موجود تھے۔

corona 100 days certificate distribution chitral7
corona 100 days certificate distribution chitral6
corona 100 days certificate distribution chitral4
corona 100 days certificate distribution chitral3
corona 100 days certificate distribution chitral5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37236