Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بھی طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے امدادی راشن تقسیم کئے جائیں گے۔۔سینیٹرطلحہ

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) طلحہ محمود فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمیں سنیٹر طلحہ محمود ایک روزہ دورے پر جب اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ بونی کے مقامی ہوٹل میں جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے امیر شیرکریم شاہ،سنئیر نائب امیر مولانا فتح الباری،سابق تحصیل ناطم مولانا محمد یوسف اور جمیعت کے دیگر سرکردہ ارکان نے ان کا استقبال کیا ۔لوئیر چترال کے امیرِ جمیعت علماء اسلام مولانا عبد الرحمٰن اور جنرل سیکریٹری حافظ میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپر چترال پہنچے پر آپ کے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ضلعی امیر شیرکریم شاہ اپر چترال امد پر سنیٹر طلحہ محمود کو خوش امدید کہا اور دُکھی انسانیت کی خدمت کی جذبے چترال جیسے دور افتادہ علاقے اکر ضرورت مندوں کی دلجوئی پرانکی تعریف کی۔انھوں نے جمیعت اور علاقے کی لوگوں کی طرف طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سنئیرنائب امیر مولانا فتح الباری نے بھی خطاب کرکے موجود حالات میں طلحہ محمود فاونڈیشن کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدامددی کاروائی کے دائرہ کار بڑھانے کی درخواست کی۔اس موقع پر چترالی روایت کے تحت چترالی چغہ اور چترالی ٹوپی مہمان کو پہنائے گئے۔
طلحہ محمود فاونڈیشن کے چئیرمین سنیٹر طلحہ محمود نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ لوگ پرخلوص،محبت اور پیار کرنے والے لوگ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت تک تقریباً پانچ ہزار ضرورت مندوں تک راشن پہنچا چکے ہیں اور انشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو مزید برقرار رکھا جائے۔سینٹرنے مزید کہا کہ ہم صرف کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ وسیلہ بنا رہا ہے۔شائد بونی انے کا کوئی پروگرام نہ تھا لیکن آپ لوگوں کی خلوص کھینچ کر بونی پہنچا دیا۔ اس لیے میں اپ کی محبت اور خلوص کا شکر گزار ہوں۔

talha mehmood upper chitral visit 5
talha mehmood upper chitral visit 2
talha mehmood upper chitral visit 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37089