Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنراپر چترال کے زیرصدارت نرخنامہ اورکورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے حوالے اجلاس

شیئر کریں:

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور نرخنامے کی دکانوں میں آویزاں کرنے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS, صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو اشیاء خوردنوش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنرز اپر چترال کے ساتھ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں اور ان کو روانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ ڈی،سی اپر چترال نے صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار کو اس حوالے سے خصوصی تعاون کرنے اور دکانداروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے آپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

dc upper chitral meeting2

دریں اثنا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS سلیم اللہ ایوبی، ریاض احمد ، محمد ظاہر شاہ سپرنٹینڈنٹ ڈی،سی آفس بونی اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر و سیکرٹری نے شرکت کیں۔ کورونا وائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ اور بڑے پیمانے پر ان کے نقصان دہ اثرات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ یہ سب کچھ عوام الناس کی کوتاہی، غفلت اور اس وباء کو مزاق سمجھ کر نظر انداز کرنے کی وجہ سے روز بروز لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ہمیں ان کی تدارک کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ سب کچھ صرف اور صرف احتیاط اور خود کو محدود کرنے سے ہی ممکن ہے۔ ڈی،سی،اپر چترال نے صدر و سیکرٹری ٹرانسپورٹ یونین کو ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹرز و مسافر حضرات کو ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کی طرف راغب کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

dc upper chitral meeting1۱ 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36964