Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام بارکے نومنتخب صدرنیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوِسی ایشن چترال نیا ز اے نیازی ایڈوکیٹ کے اعزاز میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب چترال کے معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسڑیز پاکستان کے رکن سرتاج احمد خان ،بزنس کمیونٹی کے عبد الناصر ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، سیکرٹری جنرل سی سی سی آئی احسان اللہ، ممتاز تاجردین محمد ، ایکٹی وسٹ زاہد زین اور سوشل ورکر محب اللہ موجود تھے ۔ اس موقع پر چیمبر کی طر ف سے نو منتخب صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کو ہار پہنائے گئے اور مبارکباد دی گئی ۔ فیڈریشن آف چیمبرپاکستان کےایگزیکٹیو رکن سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ عہدے زندگی میں بہت سارے لوگوں کو ملتے ہیں ۔لیکن لوگ اس کو یاد کرتے ہیں جو اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے لوگوں کے کام آئے ۔ نیازی ایڈوکیٹ ایک معروف نام ہے اس سے ڈسٹرکٹ بار اور چترال کےمسائل پو شیدہ نہیں ۔اس لئے ہم توقع رکھتے ہیں ۔ کہ وہ ان مسا ئل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال ایک نئے دور کی طرف رواں دوان ہے ۔ لواری ٹنل کھلا ہے ۔ اور بہت کم عرصے میں دوراہ ، شندور ، بروغل کے راستے کھلیں گے ۔ اور سی پیک اپنے ثمرات چترال کی سر زمین پر نچھاور کرے گا ۔لیکن ان سےوہ لوگ استفادہ حاصل کریں گے ۔جو حقیقی معنوں میں ان سے فوائد لینے کیلئے جدوجہد کریں گے ۔بدقسمتی سے چترال کے لوگ آج بھی خواب خرگوش میں ہیں ۔انہوں نے کہا۔ کہ سیاحت کی ترقی معاشی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ چترال کو آفات سے محفوظ بنانے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کے ساتھ نوجوانوں کو ہراول دستہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔صدر چیمبر ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا ۔ کہ نیازی ایڈوکیٹ نے چترال کے مسائل کیلئے نہ صرف آواز اٹھائی۔بلکہ عملی کا م کیا ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کیلئے نشستوں کا انتظام ، خواتین کے حقوق کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ عبدالناصر نے کہا ۔ کہ ڈسٹرکٹ بار چترال کا نہایت اہم ادارہ ہے ۔جس میں چترال کی نمایندگی کرنے کی بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں ۔ انہوں نے مرحوم صدر بار چترال غلام حضرت انقلابی کی کوششوں سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو تاریخی کارنامہ قرار دیا ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ کملیکس کے ادھورے کام کو مکمل کرنے میں نو منتخب صدر اہم کردار ادا کریں گے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چترال نیازاے نیازی نےاپنےخطاب میں کہا ۔ کہ بار کا صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اور مجھے میرے سترہ سالہ پریکٹس کے دوران یہ پہلا موقع ملا ہے ۔ انشا اللہ میں اپنی تمام صلاحیتں بار کے مسائل حل کرنے اورچترال کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں صرف کروں گا۔انہوں نے چترال چیمبر کی طرف سے عزت افزائی کرنے اور اپنے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ بار ایسوسی ایشن ، چترال چیمبر، پریس کلب اور سی سی ڈی این مل کر چترال کی ترقی کیلئے قدم اٹھائیں گے ۔ انہوں نے بار اور دیگر اداروں کےروابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

niaz a niazi sartaj ahmad3 1
niaz a niazi sartaj ahmad2 1
niaz a niazi sartaj ahmad

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36762