Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداروں کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے کال پرآل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل چترال کے عہدہداروں نے چترال پریس کلب کے سامنے بجٹ21-2020 کو مستردکرتے ہوئے اپنے احتجاج ریکارڈ کرائی۔اس موقع پراحتجاجی جلسے سے صدر ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل وکلرکس ایسوسی ایشن چترال امیرالملک،صدرٹیچریوسی ایشن چترال مظفرالدین،جنرل سیکرٹری قاری محمدیوسف،پرائمری ٹیچرایوسی ایشن کے صدرضیاء الرحمن،وپڈاکے صدرجہانگرحسین،پیرامیڈیس کے صدرجمال الدین،جنرل سیکرٹری فیاض احمد،کلاس فورکے صدرمحمدقاسم اوردیگر نے بجٹ21-2020 کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بجٹ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے تاریخ کا بدترین بجٹ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نواز حکومت نچلی سطح کے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کو بھوک اور افلاس سے مارنا چاہتی ہے اور آج یہ حکومت معاشی مشکلات کا بہانہ بنا کر غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے یہ بھول گئی کہ ان تجاویز کو منظور کرنے والی کیبنٹ کے ہر ممبر کی تنخواہ میں ابھی حال ہی میں 200فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس تفریق اور بے انصافی کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلا ف ایک ملک گیر اور منظم احتجاج کا آغاز کرچکے ہیں اور اس وقت تک دم نہیں لیں گے جب تک اپنے جائز مطالبات منظور نہیں کروا لیتے اوراس ظالمانہ بجٹ کے خلاف متحد ہوکر ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بساط کے مطابق پنشنرزاورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی وفاقی حکومت کی طرح سرکاری ملازمین کونظراندازنہ کیاجائے۔صوبائی قیادت مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے و جلسے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ہم بھی اس کے مطابق اپنے احتجاج جاری رکھیں گے۔
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ریٹائرڈ حولدار سیدرحمت علی شاہ نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ان حالات میں ایک غریب پنشنر اپنی انتہائی کم پنشن میں اپنی فیملی کا اخراجات کس طرح برداشت کریگا لہذا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے۔

chitral all employes coordination council protest 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
36739